اسلام آباد ہائیکورٹ نے 2010 کے طیارہ حادثے کے ہرجانے کا فیصلہ معطل کر دیا

اتوار 8 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 2010 میں وفاقی دارالحکومت میں نجی ائیر لائن کے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو 5 ارب 41 کروڑ روپے ہرجانے کی رقم ادا کرنے کے ماتحت عدالت کے فیصلے کو معطل کر دیا ہے۔ عدالت نے اس پر عملدرآمد روک دیا اور فریقین کو جواب جمع کروانے کی ہدایت بھی دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت جنگ کے 3 ماہ بعد انڈین فضائیہ جاگ گئی، 6 پاکستانی جہاز تباہ کرنے کا انوکھا دعویٰ

میڈیا رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے نجی ائیر لائن کی درخواست پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے 13 دسمبر 2025 کے فیصلے کو معطل کر دیا، جس میں متاثرین کو تقریباً ساڑھے پانچ ارب روپے ہرجانے کے طور پر ادا کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

عدالت نے نجی ائیر لائن کی درخواست پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کے وکیل ہر سماعت پر پیش ہوں، ورنہ حکمِ امتناع واپس لیا جا سکتا ہے۔ عدالت نے فریقین کو 23 اپریل تک جواب جمع کروانے کی ہدایت بھی دی۔

یہ بھی پڑھیں:مئی میں ہونے والی جھڑپ میں پاکستانی فضائیہ نے ہمارے جہاز تباہ کیے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف

واضح رہے کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے نجی ائیر لائن کی 12 دسمبر 2022 کے فیصلے کے خلاف اپیل خارج کی تھی۔ عدالت نے حادثے کے متاثرین کی فیملیز کی اپیلیں منظور کی تھیں اور نجی ائیر لائن کی 8 اپیلیں خارج کرتے ہوئے اسے ہرجانے کی رقم ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ نجی ائیر لائن نے 13 دسمبر 2025 کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

سپریم کورٹ کے 2 اہم فیصلے: خلع کا حق آئینی قرار، جعلی نکاح نامے سے جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی