ٹی20 ورلڈ کپ فائنل، جیتنے والے ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟

اتوار 8 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں چند گھنٹوں میں بھارت اور نیوزی لینڈ مد مقابل ہوں گے۔ بھارت کے نریندر مودی اسٹڈیم، احمد آباد میں ہونے والے اس میگا میچ کے فاتح کو نہ صرف ٹرافی حاصل ہوگی بلکہ کھلاڑیوں اور ٹیم کو بھاری انعامی رقم بھی ملے گی۔

اس سال آئی سی سی نے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے مجموعی طور پر 13.5 ملین ڈالرز کا انعامی پول مقرر کیا ہے، جو 2024 کے ٹورنامنٹ کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہے۔ فاتح ٹیم کو 3 ملین ڈالرز ملیں گے جبکہ رنرز اپ کو 1.6 ملین ڈالر دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: ٹی20 ورلڈ کپ فائنل: ایک ارب سے زائد شائقین بھارت اور نیوزی لینڈ کو مدمقابل دیکھیں گے

سیمی فائنل میں ہارنے والی ٹیموں کو ہر ایک کو 790,000 ڈالرز ملیں گے، جبکہ سپر 8 مرحلے تک پہنچنے والی ٹیمیں ہر ایک 380,000 ڈالرز وصول کریں گی۔ گروپ مرحلے میں شامل ٹیمیں بھی کم از کم 250,000 ڈالرز کے انعام کی حقدار ہوں گی۔

یاد رہے کہ 2024 کے ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت نے فاتح بن کر 2.45 ملین ڈالرز اور رنرز اپ جنوبی افریقہ نے 1.28 ملین ڈالرز حاصل کیے تھے۔ اس کے علاوہ، بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے بھارتی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں، کوچز، اسٹاف اور ریزرو کھلاڑیوں کے لیے اضافی انعام بھی اعلان کیا تھا۔

اب سب کی نظریں احمد آباد پر ہیں، جہاں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کا فائنل شروع ہوگا، اور دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والا یہ مقابلہ شائقین کے لیے یادگار لمحے لائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی