ٹی20 ورلڈ کپ فائنل: ایک ارب سے زائد شائقین بھارت اور نیوزی لینڈ کو مدمقابل دیکھیں گے

اتوار 8 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

احمد آباد کے بھرے ہوئے نریندر مودی اسٹیڈیم میں آج ٹی20 ورلڈ کپ کا بڑا معرکہ سجنے جا رہا ہے جہاں دفاعی چیمپیئن بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ٹائٹل کے لیے مدمقابل ہوں گی۔ ایک لاکھ سے زائد شائقین اسٹیڈیم میں موجود ہوں گے جبکہ کروڑوں شائقین ٹی وی اسکرینوں پر یہ مقابلہ دیکھیں گے۔

مزید پڑھیں:ٹی20 ورلڈ کپ کے بعد واپسی میں تاخیر پر آئی سی سی پر تنقید، ٹیموں سے یکساں سلوک نہ کرنے کا الزام

بھارت کی قیادت سوریا کمار یادو کر رہے ہیں اور میزبان ٹیم کی نظریں تاریخ رقم کرنے پر ہیں۔ اگر بھارت کامیاب ہو جاتا ہے تو وہ تیسری بار ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے والی پہلی ٹیم بن جائے گا اور ساتھ ہی مسلسل 2 مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرنے کا اعزاز بھی حاصل کرے گا۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ بھی بھرپور اعتماد کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ سیمی فائنل میں فن ایلن کی 33 گیندوں پر ریکارڈ سینچری کی بدولت کیویز نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ کپتان مچل سینٹنر کا کہنا ہے کہ اگر ٹیم اسی انداز میں کھیلی تو ایک اور بڑی ٹیم کو حیران کر سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:ٹی20 ورلڈ کپ میں ناکامی، علیم ڈارقومی سلیکشن کمیٹی سے مستعفی

سوریا کمار یادو کا کہنا ہے کہ بھارت میں فائنل کھیلنے کا دباؤ ضرور ہے، لیکن ٹیم اور سپورٹ اسٹاف اس بڑے موقع کے لیے پُرجوش بھی ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا بھارت ہوم گراؤنڈ پر تاریخ رقم کرتا ہے یا نیوزی لینڈ پہلی بار ٹی20 ورلڈ کپ اپنے نام کرکے نئی داستان لکھتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی