نیب میں کرپشن کیس شروع کرنے کی کم از کم رقم مہنگائی سے منسلک

اتوار 8 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پارلیمنٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) سے متعلق قانون میں ترمیم کرتے ہوئے کرپشن کیسز کی کم از کم رقم کو مہنگائی کے ساتھ جوڑ دیا ہے۔ اس تبدیلی کے بعد نیب کے لیے کارروائی کی حد ہر سال خودکار طور پر بڑھتی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:صدر مملکت کی منظوری: نیب ترمیمی بل اور دیگر اہم بلز اب قانون کا حصہ بن گئے

پارلیمنٹ کی جانب سے قومی احتساب آرڈیننس 1999 میں ترمیم کر کے نیب کے لیے کرپشن کیس شروع کرنے کی کم از کم رقم کو مہنگائی سے منسلک کر دیا گیا ہے۔

اس ترمیم کے مطابق نیب کسی بھی ایسے کرپشن کیس پر کارروائی نہیں کر سکے گا جس میں رقم 50 کروڑ روپے سے کم ہو۔ اب یہ حد ہر مالی سال کے آغاز پر مہنگائی کے تناسب سے بڑھائی جائے گی۔

قانون میں یہ تبدیلی آرڈیننس کے سیکشن 5 میں ترمیم کے ذریعے کی گئی ہے۔ ترمیم کے مطابق یکم جولائی 2022 سے ہر مالی سال میں اس رقم کو پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کی جانب سے جاری کیے جانے والے مہنگائی کے اشاریے کے مطابق ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ پہلے سے موجود 50 کروڑ روپے کی حد ہر سال مہنگائی کے حساب سے بڑھتی رہے گی، جس کے بعد نیب کے لیے کرپشن کیسز پر کارروائی کرنا مزید مشکل ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل: نیب نے پلی بارگین کے تحت ساڑھے 4 ارب روپے ریکور کرلیے

میڈیا رپورٹ کے مطابق نیب نے حکومت اور پارلیمنٹ کو تجویز دی تھی کہ کم از کم رقم کو 50 کروڑ سے کم کر کے 30 کروڑ روپے کر دیا جائے تاکہ ادارہ زیادہ کرپشن کیسز کی تحقیقات کر سکے، تاہم اس تجویز کو قبول نہیں کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا ٹام ہالینڈ ہمیشہ کے لیے اسپائیڈر مین کو الوداع کہنے والے ہیں؟

وزیراعظم نے ورلڈ بینک کی مالیاتی رپورٹ کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی

ترک اپوزیشن پارٹی کے میئر اردال بشکچی اوغلو کرپشن کے الزام میں گرفتار

پاکستان کو وار رسک انشورنس فہرست سے نکالنے کا فیصلہ، اسحاق ڈار کا خیرمقدم

لائیودہشتگردوں کے لیے اب کوئی رعایت نہیں، یا ہتھیار ڈالیں یا آپریشن کا سامنا کریں، ڈی جی آئی ایس پی آر

ویڈیو

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فون گرو فارم خانیوال: جدید زراعت اور لائیو اسٹاک کی ترقی کا ایک مثالی ماڈل

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘