وطن واپسی کے لیے بسوں کا حصول مشکل، شہری اپنی رجسٹریشن لازمی کریں، ایران میں پاکستانی سفیر کی ہدایت

پیر 9 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران میں پاکستان کے سفیر نے ایران میں پھنسے پاکستانی شہریوں سے سفارتخانے میں اپنی رجسٹریشن یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔

ایران میں بسوں کی دستیابی میں جاری مشکلات اور دیگر چیلنجز کے پیش نظر پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے اپنے ٹویٹ میں پاکستانی شہریوں سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر سفارت خانے میں رجسٹریشن کرائیں تاکہ ان کی وطن واپسی کے منصوبے میں کسی تاخیر سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیے: ایران جنگ کے باعث توانائی بحران، بنگلہ دیش کا جامعات کو چھٹی دینے کا فیصلہ

سفیر نے خاص طور پر قم میں مقیم پاکستانی شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ فوری وطن واپسی کے لیے تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن کے بعد سفارت خانہ شہریوں کی روانگی کے انتظامات کو بلا تاخیر مکمل کرے گا۔

دوسری طرف سعودی عرب میں تعینات پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے اوورسیز پاکستانیوں سے کہا ہے کہ موجودہ علاقائی کشیدگی کے دوران صبر، نظم و ضبط اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

انہوں نے کمیونٹی کو خبردار کیا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں پر یقین نہ کریں اور صرف مستند ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورک فرام ہوم، سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں کمی، خیبرپختونخوا نے بھی اہم فیصلے کرلیے

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

ایران کا میزائل پروگرام تباہ کرنا ہمارا مقصد ہے، امریکی وزیر خارجہ

خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

مشرق وسطیٰ جنگ: خلیج فارس میں رکے جہاز پر کئی پاکستانی پھنس گئے، کراچی کا رہائشی بھی شامل

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان