روسی صدر پیوٹن کی ایران کے نئے سپریم لیڈر کو مبارک باد

پیر 9 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایران کے نئے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کو اس عہدے پر تعیناتی پر مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے نئے سپریم لیڈر منتخب، پاسدارانِ انقلاب اور مسلح افواج کیجانب سے وفاداری کا اعلان

اپنے پیغام میں صدر پیوٹن نے کہا کہ ایسے وقت میں جب ایران کو جارحیت کا سامنا ہے اس اعلیٰ عہدے پر آپ کی ذمہ داریاں یقیناً حوصلے اور لگن کا تقاضا کریں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ وقار کے ساتھ اپنے والد کے مشن کو آگے بڑھائیں گے اور مشکل حالات میں ایرانی قوم کو متحد رکھیں گے۔

مزید پڑھیے: ایران کے نو منتخب سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کون ہیں؟

صدر پیوٹن نے اپنے بیان میں روس کی جانب سے ایران کے لیے حمایت کا اعادہ بھی کیا اور کہا کہ روس ہمیشہ ایران کا قابل اعتماد شراکت دار رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی تجاوزات کیس، وفاقی آئینی عدالت نے سعید غنی کے خلاف توہین عدالت درخواست سمیت سماعت مقرر کر دی

پیداواری صلاحیت کے باوجود پاکستان میں بجلی کی شدید کمی برقرار

دن میں زیادہ اور بار بار سونا صحت کے لیے نقصان دہ، موت کی جانب پیشقدمی قرار

پی ایس ایل میچ کے دوران عامر سہیل کے کراچی سے متعلق ریمارکس پر ہنگامہ، سوشل میڈیا پر سخت تنقید

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر خدشات

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار