مشرق وسطیٰ جنگ: خلیج فارس میں رکے جہاز پر کئی پاکستانی پھنس گئے، کراچی کا رہائشی بھی شامل

پیر 9 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد خلیج فارس میں رکے ہوئے ایک جہاز پر کئی پاکستانی ورکرز پھنس گئے ہیں، جن میں کراچی کے رہائشی سعد محبوب بھی شامل ہیں۔

سعد محبوب کے والد محبوب انور نے حکومت پاکستان سے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کا تعلق اختر کالونی کراچی سے ہے اور وہ پرگیس (PERGAS) نامی جہاز پر تعینات ہے۔

مزید پڑھیں: جی 7 ممالک کا اہم فیصلہ، خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی

محبوب انور نے وزارت خارجہ کو خط لکھ کر درخواست کی کہ ان کے بیٹے سعد محبوب کو جلد از جلد پاکستان واپس لایا جائے۔

انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ خلیج فارس میں کئی جہاز امریکی حملوں کی زد میں آکر نقصان اٹھا چکے ہیں اور پرگیس جہاز پر موجود 4 پاکستانی ورکرز کی جانیں خطرے میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جہاز ایرانی جزیرہ کیش کے قریب کھلے سمندر میں لنگر انداز ہے اور یہ پرسین گلف شپنگ اینڈ میرین ایجنسی کی ملکیت ہے۔ معمول کے مطابق راشن 15 دن بعد پہنچایا جاتا ہے، لیکن جنگ کی وجہ سے خوراک کی فراہمی رک گئی ہے۔

محبوب انور نے بتایا کہ جہاز پر کھانے پینے کا سامان قریباً ختم ہو چکا ہے اور عملہ فاقہ کشی پر مجبور ہے۔ انٹرنیٹ اور فون سگنلز خراب ہونے کی وجہ سے بیٹے سے رابطہ بھی ممکن نہیں ہو رہا۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کا جنوبی تہران و اصفہان پر نیا حملہ، ایران کے میزائل حملے میں ایک اسرائیلی ہلاک

انہوں نے مزید کہاکہ خلیج فارس میں پھنسے درجنوں جہازوں پر بڑی تعداد میں پاکستانی ورکرز موجود ہیں اور حکومت پاکستان سے درخواست ہے کہ میرے بیٹے سمیت تمام پاکستانیوں کو فوری طور پر وطن واپس لایا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ورک فرام ہوم، سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں کمی، خیبرپختونخوا نے بھی اہم فیصلے کرلیے

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان