سعودی عرب نے شَیبہ آئل فیلڈ کی جانب بڑھنے والے 9 ڈرونز تباہ کردیے

منگل 10 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کی وزارتِ دفاع نے پیر کے روز بتایا ہے کہ شَیبہ آئل فیلڈ کی جانب بڑھنے والے 9 ڈرونز کو صحرائے ربع الخالی میں روک کر تباہ کر دیا گیا۔

وزارت کے مطابق مشرقی صوبے کی طرف داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل اور متعدد ڈرونز کو بھی منگل کی صبح مار گرایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کی ایران کے حملوں کی مذمت، قومی سلامتی کے لیے تمام اقدامات کا عندیہ

یہ کارروائی ایک ایسے واقعے کے ایک دن بعد سامنے آئی ہے جس میں سعودی عرب کے الخرج گورنریٹ کے ایک رہائشی علاقے میں فوجی گولہ گرنے سے بنگلہ دیش کے 2 شہری جاں بحق جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

سعودی سول ڈیفنس کے مطابق اتوار کی شام یہ فوجی گولہ الخرج میں ایک مرمت اور صفائی کرنے والی کمپنی کے مقام پر گرا جس سے مالی نقصان بھی ہوا۔

سعودی عرب نے ان واقعات پر ردِعمل دیتے ہوئے ایران پر خطے میں جارحانہ اقدامات جاری رکھنے کا الزام عائد کیا ہے۔

سعودی وزارتِ خارجہ نے خبردار کیا کہ ایران کی مسلسل کشیدگی نہ صرف سعودی عرب بلکہ خلیج تعاون کونسل اور دیگر ممالک کے لیے خطرہ ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں پاکستانی سفیر کا اوورسیز کمیونٹی کو صبر و تحمل کا پیغام

پیر کو جاری ایک بیان میں وزارتِ خارجہ نے کہا کہ اگر ایران نے حملوں کا سلسلہ جاری رکھا تو اسے سفارتی، معاشی اور تذویراتی سطح پر شدید نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا اور بالآخر سب سے زیادہ نقصان بھی اسی کو ہوگا۔

وزارت کے مطابق یہ حملے کسی بھی صورت میں قابلِ قبول نہیں اور سعودی عرب کو اپنے عوام، سرزمین اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا مکمل حق حاصل ہے۔

بیان میں سعودی عرب نے کویت اور متحدہ عرب امارات کی حکومتوں اور عوام سے بھی تعزیت کا اظہار کیا، جن کے متعدد فوجی اور سیکیورٹی اہلکار قومی فرائض انجام دیتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔

وزارتِ خارجہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سعودی عرب کویت اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ مکمل یکجہتی رکھتا ہے اور ان ممالک کی جانب سے اٹھائے جانے والے ہر ممکن اقدام کے لیے ہر طرح کا تعاون فراہم کرے گا، جبکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

5 جی اسپیکٹرم کی نیلامی، تیز رفتار موبائل انٹرنیٹ کی دستیابی میں کتنا موثر ثابت ہوگا؟

موساد کو حساس معلومات فراہم کرنے کا الزام، بحرین میں بھارتی ٹیلی کام انجینیئر گرفتار

گلوکارہ ریحانہ کے گھر پر گولیاں چلانے والی خاتون گرفتار، حملے کے پیچھے وجہ کیا؟

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے کمیٹی قائم کر دی

بیت الخلا سے دو لڑکیوں کی لاشیں برآمد، چیٹ جی پی ٹی سے خودکشی کے خوفناک طریقے پوچھنے کا انکشاف

ویڈیو

لاہور میں ملک کی پہلی سمارٹ روڈ روٹ 47 کی خصوصیات کیا ہیں؟

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

کالم / تجزیہ

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟