190 ملین پاؤنڈ کیس: عدالت میں پیش نہ ہونے پر اسپیشل پراسیکیوٹر نیب پر ایک لاکھ روپے جرمانہ

بدھ 11 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی  کی سزا معطلی کی درخواستوں کی سماعت میں  پیش نہ ہونے پر نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا اور کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: 17 سال قید کا آغاز 190 ملین پاؤنڈ کی سزا کی مدت ختم ہونے پر ہوگا، عطا تارڑ

سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر  اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔

عدالت نے نیب کی جانب سے دائر متفرق درخواست پر بانی پی ٹی آئی کو نوٹس بھی جاری کر دیا ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی، جس کے بعد بنچ اٹھ کر چیمبر چلا گیا۔ جبکہ بیرسٹر اعتزاز احسن ، سلمان اکرم راجہ اور عمران خان کی بہنیں اسلام آباد ہائی کورٹ  کے سیکریٹری آفس کے باہر موجود رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں آئندہ کی تاریخ کے حوالے سے بات کرنی ہے۔ بعد میں عمران خان کی بہنیں چیف جسٹس کے سیکریٹری آفس چلی گئی۔

سماعت سے قبل اہم پیشرفت

190 ملین پاؤنڈ کیس میں سماعت سے قبل اہم پیشرفت اس وقت ہوئی جب نیب نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی درخواستیں ناقابلِ سماعت قرار دینے کی متفرق درخواست دائر کر دیں۔ درخواست اسپیشل پراسیکیوٹر نیب رافع مقصود نے دائر کی۔

وکالت نامے اور جیل رسائی پر اعتراضات

سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل اعتزاز احسن  نے عدالت کو بتایا کہ وہ پاور آف اٹارنی کی تصدیق کے لیے وکلا کو بھیج چکے ہیں لیکن انہیں اڈیالہ جیل کے قریب بھی جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالت کی ہدایت کے باوجود چار ماہ سے وکالت نامے پر دستخط نہیں کروائے جا رہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عام طور پر سپرنٹنڈنٹ جیل کے پاس بھیجا گیا وکالت نامہ دستخط کروا دیا جاتا ہے۔ اس پر اعتزاز احسن نے مؤقف اختیار کیا کہ انتظامیہ عدالتوں کے احکامات کو بھی نظرانداز کر رہی ہے اور اکثر حکام کہتے ہیں کہ انہیں ’اوپر سے حکم‘ ملا ہوا ہے۔

مزید پڑھیے: اسلام آباد ہائیکورٹ: 190 ملین پاؤنڈ کیس کے جج کی ڈیپوٹیشن چیلنج، فیصلہ محفوظ

بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ میں نے وکالت نامہ عمران خان سے تصدیق کروانے کے لیے کھوسہ صاحب کو بھجوایا جبکہ وکالت نامہ کے حصول کے لیے مجھے اڈیالہ جیل کے قریب بھی نہیں جانے دیتے، کل عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل کو ہدایت کی کہ وکالت نامہ دستخط کروا کر دیں گے لیکن یہ کسی عدالت کو نہیں مانتے ہیں۔

سزا معطلی پر فوری سماعت کی استدعا

عمران خان کے وکیل سلمان صفدر  نے عدالت سے استدعا کی کہ سزا معطلی کی درخواستیں 14 ماہ بعد سماعت کے لیے مقرر ہوئی ہیں اس لیے کیس میں مزید التوا نہ دیا جائے اور عدالت دلائل سن کر فیصلہ کر دے۔

انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ نیب اس معاملے میں بارہا التوا مانگ چکی ہے اور آج بھی اسپیشل پراسیکیوٹر عدالت میں موجود نہیں۔ سلمان صفدر نے کہا کہ اگر نیب عدالت کی معاونت نہیں کرنا چاہتی تو عدالت درخواست گزار کا مؤقف سن کر فیصلہ کر دے۔

بیرسڑ سلمان صفدر نے کہا کہ رمضان کا آخری عشرہ شروع ہوچکا ہے عید سر پر ہے جبکہ خواتین کے لیے ہمیشہ آپ نے نرم روّیہ رکھا گیا ہے۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ میرے مؤکل کی مجھے ہدایات نہیں ہیں کہ میں میڈیکل گراؤنڈ پر دلائل دوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم صرف سماعت مانگ رہے ہیں نتیجہ نہیں مانگ رہے۔ بیرسٹر سلمان صفدر نے عدالت کو بتایا کہ بیرسٹر اعتزاز احسن بھی آج تشریف لائے ہیں جس پر چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہا کہ ’بہت شکریہ بیرسٹر اعتزاز احسن صاحب تشریف لائے ہیں‘۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہم نے متفرق درخواست دی ہے کہ سزا معطلی کیسے ناقابل سماعت ہے ہم کیس میں دلائل دینے کے لیے تیار ہیں۔

قید تنہائی اور صحت کا معاملہ

سماعت کے دوران اعتزاز احسن نے مؤقف اختیار کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو 65 دن تک تنہائی میں رکھا گیا اور اس دوران نہ خاندان سے ملاقات کی اجازت دی گئی اور نہ ہی وکلا سے۔ ان کے مطابق اسی عرصے میں ان کی آنکھ کا مسئلہ پیدا ہوا۔ انہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ قیدِ تنہائی کے خلاف ایک واضح فیصلہ دیا جائے جسے آنے والی نسلیں یاد رکھیں گی۔

نیب کا مؤقف

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ادارے نے ایک متفرق درخواست دائر کی ہے اور اس میں سزا معطلی کی درخواستوں کی قابلِ سماعت ہونے پر اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔ پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ عدالت پہلے اس درخواست پر فریقین سے جواب لے۔

عدالتی کارروائی اور آئندہ پیشرفت

دلائل کے دوران اسپیشل پراسیکیوٹر کی عدم موجودگی پر عدالت نے ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر وہ لازمی پیش ہوں۔

مزید پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں شہزاد اکبر کا مرکزی کردار ثابت

عدالت نے نیب کی متفرق درخواست پر بانی پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی، جس کے بعد بینچ چیمبر چلا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکیش امبانی امریکا میں 300 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی سنی گئی، محسن نقوی نے بڑا اعلان کردیا

اسرائیل سے ہسپانوی سفیر واپس بلا لیا گیا

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو کتنے فنڈز ملیں گے؟ آئی سی سی نے تفصیلات جاری کردیں

ایران فٹبال ورلڈ کپ 2026 میں شرکت نہیں کرے گا، ایرانی وزیر کھیل

ویڈیو

5جی اسپیکٹرم کی نیلامی: کیا انٹرنیٹ کے مسائل ختم ہوجائیں گے؟

حکومت نوجوانوں کے لیے کیا کررہی ہے؟ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی فوکل پرسن روبینہ اعوان کا خصوصی انٹرویو

پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے بعد پرانی موٹر سائیکلوں کو الیکٹرک بنانے کا رجحان بڑھ گیا

کالم / تجزیہ

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے