لنکڈ اِن اے آئی چیٹ بوٹس کے لیے معلومات کا بڑا ذریعہ بن گیا

جمعرات 12 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک نئی تحقیق کے مطابق پیشہ ورانہ نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم لنکڈ اِن تیزی سے مصنوعی ذہانت (اے آئی) چیٹ بوٹس کے لیے معلومات کے اہم ذرائع میں شامل ہوتا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وائرڈ ہیڈفون: وائرلیس دور میں پرانی تکنیک کی واپسی

حالیہ مطالعات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چیٹ جی پی ٹی، گوگل اے آئی موڈ اور پرپلیکسیٹی جیسے پلیٹ فارمز اپنے جوابات تیار کرنے کے لیے لنکڈ اِن کے مواد کو کثرت سے حوالہ کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

یہ تحقیق سنہ 2025 کے آخر سے سنہ 2026 کے آغاز تک کی گئی جس میں اس بات کا جائزہ لیا گیا کہ اے آئی سرچ انجنز اور جنریٹو اے آئی سسٹمز کس طرح آن لائن مواد سے معلومات لے کر اپنے جوابات تیار کرتے ہیں۔

اینالیٹکس پلیٹ فارم سیم رش کی رپورٹ کے مطابق جنوری اور فروری 2026 کے دوران بڑے اے آئی چیٹ بوٹس پر استعمال ہونے والے تقریباً 3 لاکھ 25 ہزار پرامپٹس کا تجزیہ کیا گیا۔

مزید پڑھیے: ‘مصنوعی ذہانت ادیبوں کے اثاثے چرانے میں مشغول، کیا ’خالی کتاب تحریک‘ یہ سلسلہ روک پائے گی؟

اس تحقیق میں معلوم ہوا کہ اے آئی سے تیار ہونے والے جوابات میں لنکڈ اِن دوسرا سب سے زیادہ حوالہ دیا جانے والا ذریعہ بن گیا ہے جبکہ پہلے نمبر پر ریڈٹ رہا۔

ایک اور تجزیہ، جو ڈیٹا ٹریکنگ پلیٹ فارم  پرفاؤنڈ نے نومبر 2025 سے فروری 2026 کے دوران کیا، اس میں بتایا گیا کہ لنکڈ اِن مجموعی طور پر اے آئی چیٹ بوٹس کی جانب سے سب سے زیادہ حوالہ دی جانے والی ویب سائٹس میں پانچویں نمبر پر ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ صرف 3 ماہ پہلے تک لنکڈ اِن اس فہرست کے ٹاپ 20 میں بھی شامل نہیں تھا۔ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ لنکڈ اِن پر شائع ہونے والی پوسٹس، پیشہ ورانہ آرا اور تفصیلی مضامین اب کاروبار، کیریئر اور صنعت سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لیے اے آئی ٹولز کے اہم ذرائع بنتے جا رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق انٹرنیٹ پر معلومات تلاش کرنے کا طریقہ بھی تیزی سے بدل رہا ہے۔ ایٹ او ٹو ایس ای او ایجنسی کی تحقیق کے مطابق اب بہت سے صارفین روایتی سرچ انجنز کے بجائے براہ راست اے آئی ٹولز کے ذریعے اپنی آن لائن تلاش کا آغاز کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: آپ کے گھر کا پتا اور ذاتی معلومات آن لائن فروخت ہو رہی ہیں، تدارک کیا ہے؟

اسی وجہ سے ایسے پلیٹ فارمز کی اہمیت بڑھ رہی ہے جہاں معتبر گفتگو اور پیشہ ورانہ تبصرے شائع ہوتے ہیں کیونکہ یہ مواد اے آئی سرچ نتائج، جنریٹو انجن آپٹیمائزیشن اور چیٹ بوٹس کے علمی ذرائع میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آنگ سان سو چی کی سزا میں کمی، میانمار میں عام معافی کا اعلان

امریکا ایران مذاکرات میں ثالثی پاکستان کے لیے قابل فخر، دونوں ممالک کے درمیان چند نکات پر اتفاق ہونا باقی ہے، اسحاق ڈار

امریکا ایران مذاکرات کا فائنل راؤنڈ، اسلام آباد ایک بار پھر شاندار میزبانی کے لیے تیار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسلام آباد آمد متوقع، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم سے ترک صدر اور امیر قطر کی ملاقات، خطے میں امن کے لیے قریبی روابط پر اتفاق

ویڈیو

امریکا ایران مذاکرات کا فائنل راؤنڈ، اسلام آباد ایک بار پھر شاندار میزبانی کے لیے تیار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسلام آباد آمد متوقع، عوام کیا کہتے ہیں؟

ایران امریکا جنگ رکوانے کے لیے پاکستان کے 3 بڑوں نے کتنے ہزار کلومیٹر سفر کیا؟

کالم / تجزیہ

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟