بنگابندھو امن مارچ کے دوران گرفتار ڈھاکہ یونیورسٹی کے استاد کی ضمانت مسترد

جمعہ 13 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈھاکہ کی ایک عدالت نے انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبۂ سماجیات کے استاد کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی ہے۔

یہ حکم ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ جیشیتا اسلام نے دونوں فریقوں کے دلائل سننے کے بعد جاری کیا۔ دفاعی وکیل غلام ربانی نے فیصلے کی تصدیق کی۔

جمال الدین کو بدھ کی صبح گلسٹن کے زیرو پوائنٹ علاقے سے اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ بنگابندھو امن مارچ 2026‘ کے عنوان سے منعقدہ ایک پروگرام میں شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں انسانی حقوق کے اشاریے بہتر ہو رہے ہیں، وزیر قانون

بعد ازاں پولیس نے انہیں پلٹن ماڈل تھانے میں درج انسدادِ دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار ظاہر کرتے ہوئے جیل بھیج دیا۔

ضمانت کی سماعت کے دوران وکلا خیر الدین سکندر اور غلام ربانی نے ان کی رہائی کے حق میں دلائل دیے، جبکہ ایڈیشنل پبلک پروسیکیوٹر محمد شمس الضحیٰ نے ضمانت کی درخواست کی مخالفت کی۔

دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے ضمانت کی درخواست مسترد کر دی اور ملزم کی جانب سے ڈویژن سہولت کی درخواست پر جیل حکام کو جیل قوانین کے مطابق ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش پارلیمنٹ: صدر کے خطاب پر اپوزیشن کا واک آؤٹ، وزیرِ داخلہ نے تضاد قرار دیدیا

جمال الدین کو عوامی لیگ کے حامی استاد کے طور پر جانا جاتا ہے اور وہ یونیورسٹی کے بلیو پینل سے وابستہ ہیں۔

اس سے قبل دسمبر میں انہیں ڈھاکہ یونیورسٹی کیمپس میں ہراسانی کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

حالیہ قومی انتخابات کے بعد 15 فروری کو دھان منڈی-32 میں ہونے والے ایک پروگرام کے دوران بھی انہیں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی سربراہ کے خط پر تنازع، مشیر کو وزارتی درجہ دینے کی تجویز پر بحث چھڑ گئی

انہوں نے 11 مارچ سے 16 مارچ تک 6 روزہ پروگرام بنگابندھو امن مارچ‘ کا اعلان کیا تھا، تاہم مارچ کے پہلے ہی دن انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

بعد ازاں پلٹن تھانے کے سب انسپکٹر رفیع احمد نے ان کے خلاف انسدادِ دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے اچھی بات چیت کا اعتراف، پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششیں تیز

پی سی بی کا ڈومیسٹک سیزن 27-2026 کے لیے کرکٹرز کی فٹنس پالیسی کا اعلان

گرفتار شرپسند کا کالعدم کمیٹی کے مسلح گروپ سے تعلق اور رینجرز پر فائرنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر الیکشن میں شکست کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے، ن لیگ کا بلاول بھٹو کی تنقید پر جواب

ایپل نے آئی او ایس 26.6 جاری کر دیا، سیکیورٹی اور کارکردگی مزید بہتر بنادی گئی

ویڈیو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے اچھی بات چیت کا اعتراف، پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششیں تیز

امریکی کانگریس کے وفد کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزاد کشمیر میں عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے، بلاول بھٹو

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی