آپریشن غضب للحق: پاکستان کی افغانستان میں فضائی کارروائیاں، 4 دہشتگرد ٹھکانے تباہ

جمعہ 13 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی مسلح افواج نے دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن غضب للحق کے تحت افغانستان کے اندر کامیاب فضائی کارروائیاں کی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 12 اور13 مارچ کی درمیانی شب کی جانے والی کارروائیوں میں 4 دہشتگرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آپریشن ’غضب للحق‘ سے متعلق تازہ اعدادوشمار جاری، طالبان کا مزید کتنا نقصان ہوا؟

ان اہداف میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج سے منسلک عسکری تنصیبات بھی شامل تھیں۔

فضائی حملوں میں کابل میں موجود 313 کور کے انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا جبکہ قندھار ایئر فیلڈ پر واقع تاروو دہشتگرد کیمپ اور آئل اسٹوریج کی سہولت سمیت اس سے ملحقہ لاجسٹک انفرااسٹرکچر کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: آپریشن غضب للحق جاری: 415 افغان طالبان ہلاک، 182 چیک پوسٹیں تباہ، 31 پر قبضہ کرلیا گیا

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک اور فضائی حملے میں صوبہ پکتیا میں واقع شیریناؤ دہشتگرد کیمپ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک طے شدہ اہداف حاصل نہیں کر لیے جاتے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈونلڈ ٹرمپ کی ’مبینہ پراسرار شخصیات‘ کے ساتھ تصاویر وائرل، یہ کون ہے؟ انٹرنیٹ پر ہلچل، نئی بحث چھڑ گئی

آزاد کشمیر میں انتخابات مؤخر کرنے کا مطالبہ، پیپلز پارٹی نے موجودہ حالات کو تشویشناک قرار دے دیا

کاروبار ڈیجیٹل نظام سے دور رہے تو بھاری جرمانوں کا سامنا، ایف بی آر کی نئی تجاویز

ایران اسرائیل جنگ کو ایک سال مکمل، تل ابیب کا اصل ہدف کیا تھا؟ وہ سنسنی خیز تفصیلات جو اب تک چھپائی گئیں

ہفتہ وار نیند پوری کرنے کی کوشش کیوں بن جاتی ہے پیر کی تھکن کی وجہ؟

ویڈیو

مشکل معاشی حالات میں حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران ڈیل فائنل، پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی چارٹر آف اکانومی اور چارٹر آف ڈیموکریسی کے لیے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت

کالم / تجزیہ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ

سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے کیوں اہم ہیں؟

ہارڈ اسٹیٹ: گزارا کرنا سیکھیں