قومی ٹی20 کپ میں فاسٹ بولر زمان خان کندھے کی انجری کا شکار، پی ایس ایل میں شرکت غیریقینی کا شکار

ہفتہ 14 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے فاسٹ بولر زمان خان قومی ٹی20 کپ 2026 کے میچ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے۔

کرکٹ بورڈ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق زمان خان کو نیشنل ٹی20 کپ 2026 میں پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے دائیں کندھے کے جوڑ (ایکرومیوکلیویکولر جوائنٹ) میں ڈس لوکیشن ہوگئی۔

کرکٹ بورڈ کے بیان کے مطابق 24 سالہ فاسٹ بولر فیصل آباد کرکٹ ٹیم کی جانب سے کھیلتے ہوئے پشاور کرکٹ ٹیم کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے: کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا رن آؤٹ، بنگلہ دیش کے خلاف سلمان علی آغا مایوس ہوکر پویلین لوٹے

پی سی بی کا کہنا ہے کہ زمان خان 14 مارچ کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں رپورٹ کریں گے، جہاں پی سی بی کی میڈیکل ٹیم کے مشورے سے ان کے علاج اور بحالی کے پروگرام کا فیصلہ کیا جائے گا۔

زمان خان کی انجری پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے آغاز سے محض 12 روز قبل سامنے آئی ہے، جس کے باعث ٹورنامنٹ میں ان کی شرکت غیر یقینی ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ زمان خان کو پنڈیز نے پی ایس ایل 11 کے لیے گولڈ کیٹیگری میں برقرار رکھا تھا۔ ٹیم اپنا پہلا میچ 28 مارچ کو پشاور زلمی کے خلاف پشاور میں کھیلے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی