مقبوضہ کشمیر میں تاریخی جامع مسجد کی مسلسل بندش، پاکستان کا شدید احتجاج

ہفتہ 14 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے دفترِ خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کے شہر سری نگر میں واقع تاریخی جامع مسجد کو رمضان المبارک کے آخری جمعہ کے روز بھی بند رکھنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اس معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

دفترِ خارجہ کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان میں کہا گیا کہ ‘پاکستان رمضان المبارک کے آخری جمعہ کے روز سری نگر کی تاریخی جامع مسجد کی مسلسل بندش کی شدید مذمت کرتا ہے۔’

یہ بھی پڑھیے: کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری، پاک چین تعلقات پر اعتماد کا اظہار،پاکستان دفتر خارجہ کی ہفت وار پریس بریفنگ

بیان میں کہا گیا کہ وادی کی سب سے اہم مساجد میں سے ایک میں عبادت گزاروں کو باجماعت نماز ادا کرنے سے روکنا مذہبی آزادی اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

دفترِ خارجہ کے مطابق بھارت کی جانب سے علاقے کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد مسلسل 7ویں سال قابض حکام نے مسجد کو سیل رکھا اور کشمیری مسلمانوں کو اس روحانی اہمیت کے حامل دن پر نماز کے اجتماع سے روک دیا۔

بیان میں کہا گیا کہ ‘خصوصاً مقدس مہینے رمضان المبارک میں مذہبی عبادات پر اس نوعیت کی پابندیاں انتہائی تشویشناک ہیں۔’

دفترِ خارجہ نے اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سمیت بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لے اور بھارت پر زور دے کہ مقبوضہ وادی میں مذہبی آزادی کو بنیادی انسانی حق کے طور پر یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیے: معروف حریت پسند کشمیری رہنما شبیر شاہ ضمانت پر رہا

اس سے قبل مقبوضہ کشمیر کے میرواعظ اور حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ سری نگر کی تاریخی جامع مسجد کے دروازے ‘ہر طرف سے بند کر دیے گئے ہیں۔’

انہوں نے کہا کہ ‘رمضان المبارک کے آخری جمعہ پر جب ہزاروں افراد شہروں اور دیہات سے جامع مسجد سری نگر میں نماز اور دعا کے لیے جمع ہوتے ہیں، اس کے دروازے ایک بار پھر بند کر دیے گئے ہیں۔’

میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ جس طرح رمضان کے دوران مسجد الاقصیٰ کے دروازے بند کیے گئے، ویسی ہی تکلیف دہ صورتحال یہاں بھی دیکھی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صوبوں کی جانب سے 1035 ارب روپے کی گرانٹس بڑی قومی خدمت ہے، پاکستان نے خطے میں امن کے لیے تاریخی کردار ادا کیا، اسحاق ڈار

غزہ میں تعیناتی کی تیاری، مراکش کا فوجی و پولیس دستہ اسرائیل پہنچ گیا

حج 2027 رجسٹریشن کو زبردست عوامی پذیرائی، 2 روز میں 51 ہزار سے زائد درخواستیں موصول

’مولانا کی قدم بوسی کے لیے حاضر ہوتا ہوں‘، شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ مکالمہ

آئینی ترمیم سے پہلے ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں، بلاول بھٹو زرداری

ویڈیو

پاک ایران گیس پائپ لائن سمیت متعدد بڑے معاشی منصوبوں کی بحالی کے امکان روشن

پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مشترکہ تاریخ، اعتماد اور مذہبی وابستگی پر استوار ہیں، رحمان حیات

کراچی کے شہری سندھ حکومت کی کارکردگی سے کس قدر مطمئن ہیں؟

کالم / تجزیہ

مسکراہٹیں بکھیرنے والے ادیب کی داستانِ غم

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا

جب پاکستان ہاکی نے ارجنٹائن کو عالمی فٹبال کپ جتوایا