آخری ون ڈے: بنگلہ دیش نے پاکستان کو 11 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

اتوار 15 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

3 ون ڈے میچز کی سیریز کے فیصلہ کن میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 11 رنز سے ہرا کر سیریز اپنے نام کرلی۔

پہلے کھیلتے ہوئے بنگلہ دیش نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 290 رنز بنائے۔ ٹیم کی جانب سے تنزید حسن نے شاندار 107 رنز کی اننگز کھیلیں، جبکہ لٹن داس نے 41، سیف حسن 36 اور نجم الحسن شانتو 27 رنز بنائے۔ جبکہ توحید ہریدوئے نے ناقابل شکست 44 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی طرف سے حارث رؤف نے 3 کھلاڑی آؤٹ کیے، جبکہ شاہین آفریدی اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم نے اچھی شروعات نہ کر پائی، تاہم سلمان آغا کی سنچری نے ٹیم کو فتح کے قریب پہنچایا۔

سلمان آغا نے 106 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں انہوں نے 9 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔ اس کے علاوہ سعد مسعود نے 38، شاہین آفریدی 37 اور عبدالصمد 34 رنز جوڑے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد نے 4، مستفیض الرحمان نے 3 اور ناہید رانا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بالآخر پاکستان ٹیم آخری گیند پر 279 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور 11 رنز سے شکست کھا گئی۔

یہ میچ بنگلہ دیش کے لیے خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ انہیں پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں 11 برس بعد فتح حاصل ہوئی۔

تیسرے ون ڈے کے لیے پاکستان ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، غازی غوری، محمد رضوان، سلمان آغا، عبدالصمد، سعد مسعود، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل تھے۔

واضح رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں بنگلا دیش کامیاب رہا تھا، جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت 128 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغانستان میں دہشتگردوں کی کھلی پذیرائی پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر سوالات

’امریکا ایسا طیارہ نہیں بنا سکتا تھا‘، ٹرمپ کا قطر سے ملنے والے لگژری جیٹ پر حیرت کا اظہار

رسجا کی نئی قیادت بلا مقابلہ منتخب، کھیلوں کی صحافت کے فروغ اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اظہار

پیدل خاتون اور اسٹرولر کو ٹکر، سابق ایئر چیف کو عدالت نے سخت سزا سنا دی

پی آئی اے نے لاہور، مانچسٹر براہِ راست پروازوں کا آغاز کر دیا، افتتاحی پرواز 325 مسافروں کے ساتھ روانہ

ویڈیو

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

بھارت نے اگر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو پاکستان اپنے قومی مفاد کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ