پی آئی اے نے لاہور، مانچسٹر براہِ راست پروازوں کا آغاز کر دیا، افتتاحی پرواز 325 مسافروں کے ساتھ روانہ

جمعرات 2 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی آئی اے نے لاہور اور مانچسٹر کے درمیان براہِ راست پروازوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ افتتاحی پرواز پی کے 709 جمعرات کو 325 مسافروں کو لے کر لاہور سے مانچسٹر روانہ ہوئی، جبکہ اس نئی سروس کے بعد دونوں شہروں کے درمیان فضائی رابطے مزید مضبوط ہونے اور برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو سفری سہولت میسر آنے کی توقع ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق لاہور سے مانچسٹر کی براہِ راست افتتاحی پرواز پی کے 709، 2 جولائی 2026 کو 325 مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی۔ اس موقع پر لاہور ایئرپورٹ پر سادہ مگر پروقار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں پرواز کی روانگی کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:2022 تا 2024: پی آئی اے کتنے خسارے میں رہی، دیگر ایئر لائنز کتنا منافع کماتی رہیں؟

پی آئی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر خرم مشتاق نے مسافروں کو رخصت کیا۔ اس موقع پر مسافروں نے لاہور اور مانچسٹر کے درمیان براہِ راست فضائی رابطے کی بحالی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔

ترجمان کے مطابق اس سے قبل مانچسٹر سے لاہور کی پہلی براہِ راست پرواز گزشتہ رات روانہ ہوئی تھی، جسے مانچسٹر ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی مقامی انتظامیہ اور مانچسٹر ایئرپورٹ گروپ کے حکام نے الوداع کیا۔

ترجمان نے کہا کہ لاہور سے مانچسٹر براہِ راست پروازوں کا آغاز پی آئی اے کے بین الاقوامی نیٹ ورک میں ایک اہم اضافہ ہے۔ نئی سروس کے بعد پاکستان اور مانچسٹر کے درمیان پی آئی اے کی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے، جن میں چار پروازیں اسلام آباد سے جبکہ ایک پرواز لاہور سے آپریٹ کی جائے گی۔

پی آئی اے کے مطابق نئی پروازوں سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان عوامی روابط مزید مستحکم ہوں گے، جبکہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو سفر کے لیے مزید سہولت میسر آئے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘