بھارتی ریاست اوڑیسہ کے اسپتال میں آتشزدگی، 19مریض ہلاک

پیر 16 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست اوڑیسہ کےشہر کٹک میں واقع ایک اسپتال کے ٹراما کیئر یونٹ میں پیر کی صبح لگنے والی آگ کے نتیجے میں کم از کم 19 مریض ہلاک ہوگئے ہیں۔

حکام کے مطابق واقعے میں 5 افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں، تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ان کی حالت آگ لگنے سے خراب ہوئی یا وہ پہلے سے زیرِ علاج زخموں کے باعث تشویشناک تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کے سابق معروف چائلڈ اداکار کی لاش گھر سے برآمد

پولیس کمشنر یوگیش کھرانیا کے مطابق واقعے میں کم از کم 19 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔

ان کے مطابق 100 سے زائد مریضوں کو دیگر اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، تاہم ان میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پولیس کمشنر کا کہنا تھا کہ ابتدائی رپورٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ زیادہ تر اموات دھویں کے باعث دم گھٹنے سے ہوئیں، کیونکہ زہریلا دھواں عمارت کی پوری منزل میں پھیل گیا تھا جس سے ریسکیو کارروائیوں میں بھی مشکلات پیش آئیں۔

مقامی ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فائر فائٹرز ماسک پہن کر عمارت میں داخل ہونے کے لیے شیشے توڑ رہے تھے اور ایک ہزار بستروں پر مشتمل اس اسپتال میں دم گھٹنے سے مریضوں کو بچانے کی کوشش کر رہے تھے۔ 

اوڑیسہ کے وزیر اعلیٰ موہن چرن ماجھی نے اسپتال کے دورے کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ٹراما سینٹر میں آگ علی الصبح شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

ان کے مطابق آئی سی یو میں کم از کم 23 مریض زیرِ علاج تھے۔ آگ لگنے کے بعد جب مریضوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جارہا تھا تو ان میں سے مریض جان کی بازی ہار گئے۔

مزید پڑھیں: بھارت میں 10ویں جماعت کے طالب علم کا استاد پر حملہ، ویڈیو وائرل ہونے پر شدید ردعمل

وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ مریضوں کو بچانے کے لیے طبی عملے اور سیکیورٹی اہلکاروں نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر ریسکیو کارروائی کی۔ اس دوران عملے کے بعض افراد بھی زخمی ہوگئے جنہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شدید فضائی جھٹکوں سے مسافر کی ہلاکت، بیوہ کا سنگاپور ایئرلائنز کے خلاف عدالت سے رجوع

حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، خصوصی کمیٹی قائم

چین کی اہم دریا سے سمندر تک نہر کی تعمیر مکمل، ستمبر میں کھولنے کی تیاری

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں