کفایت شعاری مہم کی نگرانی، وزیراعظم نے آئی بی کو اہم ذمہ داری سونپ دی

پیر 16 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے حکومتی کفایت شعاری مہم کی نگرانی کے لیے انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کو ذمہ داری سونپ دی۔

مزید پڑھیں: کفایت شعاری مہم کا دائرہ وسیع، وزیراعظم نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی منظوری دیدی

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئی بی وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور خودمختار اداروں میں کفایت شعاری کے اقدامات پر عملدرآمد کی نگرانی کرے گی۔

اس کے ساتھ ہی قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکریٹریٹ میں بھی اسی مہم کی مانیٹرنگ کا کام آئی بی کو سونپا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ آئی بی ہر ہفتے وزیراعظم اور متعلقہ کمیٹی کو حکومتی کفایت شعاری مہم پر پیش رفت کی رپورٹ پیش کرے گی۔

وزیرِاعظم نے اس موقع پر قومی سطح پر مہم پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔

اس سے قبل عوامی ریلیف کے اقدامات کے جائزہ اجلاس میں وزیرِاعظم نے کہا کہ معاشی استحکام اور عوامی فائدہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بروقت حکومتی اقدامات کے باعث ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب فراہمی یقینی بنائی گئی ہے اور کفایت شعاری کے اقدامات مکمل طور پر نافذ کیے جا چکے ہیں، جبکہ اس پر مزید کام جاری ہے۔

مزید پڑھیں: کفایت شعاری اور عالمی یکجہتی: یومِ پاکستان کے جشن میں سادگی اختیار کرنے کا اعلان

واضح رہے کہ حکومت نے مشرق وسطیٰ میں پیدا شدہ صورت حال کے باعث پیٹرولیم بحران سے بچنے کے لیے کفایت شعاری اقدامات کی منظوری دی ہے، جن پر عملدرآمد جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سلمان علی آغا کے متنازع رن آؤٹ پر ایم سی سی نے وضاحت جاری کردی

ایپل نے دوسری جنریشن کے ایئرپوڈز میکس 549 ڈالر میں متعارف کرا دیے

کنگ فیصل یونیورسٹی کی جینیوا انٹرنیشنل ایگزیبیشن میں بڑی کامیابی، 5 تمغے اپنے نام کرلیے

پاکستان میں نشاط گروپ کی جیکو جے 8 پلگ اِن ہائبرڈ ایس یو وی متعارف ہونے کا امکان

سعودی وزارتِ سیاحت کا مہمان نوازی مراکز اور ہوٹلوں کے معائنے تیز کرنے کا فیصلہ

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگی اسٹالز موجود ہیں

وی ایکسکلوسیو: نیو ورلڈ آرڈر کے بعد اگر ہم فیصلوں کی میز پر نہ ہوئے تو فیصلوں کا شکار ہو جائیں گے، خرم دستگیر

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا