کنگ فیصل یونیورسٹی کی جینیوا انٹرنیشنل ایگزیبیشن میں بڑی کامیابی، 5 تمغے اپنے نام کرلیے

منگل 17 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کی کنگ فیصل یونیورسٹی نے جینیوا انٹرنیشنل ایگزیبیشن آف انوینشنز کے 51ویں ایڈیشن میں نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے 5 تمغے اپنے نام کر لیے۔ اس عالمی نمائش میں 40 ممالک سے ایک ہزار سے زائد ایجادات پیش کی گئیں۔

یونیورسٹی کو خودکار مرمت کرنے والی آئل پائپ کوٹنگ پر سونے کا تمغہ دیا گیا، جبکہ میتھانول کو توانائی میں تبدیل کرنے، کھجور کی شاخوں سے تیار کردہ بایوڈیگریڈیبل طبی پٹیاں بنانے، اور پلاسٹک بوتلوں کی ری سائیکلنگ سے لچکدار مصنوعات تیار کرنے جیسے منصوبوں پر 3 چاندی کے تمغے حاصل ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے: سعودی وزارتِ سیاحت کا مہمان نوازی مراکز اور ہوٹلوں کے معائنے تیز کرنے کا فیصلہ

اس کے علاوہ زرعی مصنوعات میں پھپھوندی کی افزائش کی پیشگوئی کرنے والے اسمارٹ سینسر پر کانسی کا تمغہ دیا گیا۔

یہ کامیابیاں یونیورسٹی کے عالمی معیار کو ظاہر کرتی ہیں، جو 2024 اور 2025 میں پیٹنٹ رجسٹریشن کے لحاظ سے دنیا کی سرفہرست 100 جامعات میں شامل رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا؟

سلیم خان کو وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا، گھر کب جائیں گے؟

نائیجیریا میں خودکش دھماکوں کی لہر، 23 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی

افغان طالبان کی پروپیگنڈا مہم جاری، شہری علاقوں میں دہشتگردوں کو پناہ دینے لگے

موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کے معاملے میں شہریوں کو ہراساں نہ کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

وی ایکسکلوسیو: نیو ورلڈ آرڈر کے بعد اگر ہم فیصلوں کی میز پر نہ ہوئے تو فیصلوں کا شکار ہو جائیں گے، خرم دستگیر

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا