ہاکی ورلڈ کپ 2026، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل

منگل 17 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہاکی ورلڈ کپ 2026  میں پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں شامل کر دیا گیا ہے۔ ایونٹ کے گروپس کا اعلان منگل کو نیدرلینڈز کے شہر ایمسٹرڈیم میں کیا گیا۔

مردوں کے مقابلوں میں گروپ ڈی میں پاکستان، بھارت، انگلینڈ اور ویلز شامل ہیں، جس کے باعث اس گروپ کے مقابلے انتہائی دلچسپ ہونے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ہاکی ٹیم ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی

خواتین کے مقابلوں میں بھارتی ٹیم بھی گروپ ڈی میں شامل ہے جہاں اسے چین، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کا سامنا کرنا ہوگا۔

مردوں کے دیگر گروپس میں گروپ اے میں نیدرلینڈز، ارجنٹینا، نیوزی لینڈ اور جاپان شامل ہیں، گروپ بیمیں بیلجیم، جرمنی، فرانس اور ملائیشیا جبکہ گروپ سی میں آسٹریلیا، اسپین، آئرلینڈ اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

خواتین کے مقابلوں میں گروپ اے میں نیدرلینڈز، آسٹریلیا، چلی اور جاپان، گروپ بی میں ارجنٹینا، جرمنی، امریکا اور اسکاٹ لینڈ جبکہ گروپ سی میں بیلجیم، اسپین، نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا بھارت میں ہونے والے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ

ہاکی ورلڈ کپ 2026 نیدرلینڈز اور بیلجیم میں 15 اگست سے 30 اگست تک کھیلا جائے گا، جبکہ مکمل میچ شیڈول 18 مارچ 2026 کو جاری کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کفایت شعاری مہم: صدر مملکت نے یوم پاکستان کی پریڈ اور تقریبات منسوخ کرنے کی منظوری دیدی

اسپتال پر حملے میں 400 ہلاکتوں کا دعویٰ، افغان میڈیا نے طالبان رجیم کا جھوٹ بے نقاب کردیا

اسپتال پر حملے کا دعویٰ جھوٹ، افغانستان پوزیشن واضح کرے دہشتگردوں کے ساتھ کھڑا ہے یا پاکستان کے ساتھ، عطا تاڑ

حکومت نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم کو غیر ملکی سرمایہ کاروں تک توسیع دے دی

جہاں جہاں اور جس چیز سے ملک کو خطرہ ہے اسے ختم کرنا پاکستان کا حق ہے، بیرسٹر گوہر

ویڈیو

دہشتگردوں کا نیا پروپیگنڈا، ٹرمپ عالمی تنہائی کا شکار ہوگئے

کسی بھی مسئلے پر زیادہ سوچنا پیچیدہ مسئلہ ضرور، لیکن اس کا آسان حل کیا ہے؟

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا