شوال کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل، منتظمین کو افطاری کا اہتمام خود کرنے کی ہدایت

بدھ 18 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا، نوٹیفکیشن جاری

وزارت مذہبی امور کے مطابق شوال کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس 29 رمضان بمطابق 19 مارچ 2026 بروز جمعرات بعد نماز عصر وزارت مذہبی امور، کوہسار بلاک کی چھت پر منعقد ہوگا۔

اجلاس میں چاند کی رویت سے متعلق حتمی فیصلے کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عیدالفطر کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی چاند کی پیدائش سے متعلق نئی پیشگوئی

کمیٹی نے احباب سے درخواست کی ہے کہ اجلاس کی لائیو کوریج ضرور دیکھیں۔ علاوہ ازیں، بچت سے متعلق حالیہ حکومتی ہدایات کے پیش نظر کمیٹی نے افطاری کا انتظام خود سے کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp