صدر مملکت کی عیدالفطر اور یومِ پاکستان کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی کمی کی منظوری

جمعرات 19 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایوانِ صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے اہم قانون سازی، تقرری، سول اعزازات اور سزاؤں میں خصوصی کمی کی منظوری دی ہے۔

مزید پڑھیں:سینٹ پیٹرک ڈے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی  آئرلینڈ کے عوام کو دلی مبارکباد

منظور کیے گئے قوانین میں پاکستان سٹیزن شپ (ترمیمی) بل 2026، اخباری ملازمین کے سروس کنڈیشنز (ترمیمی) بل 2026، زکوٰۃ و عشر (ترمیمی) بل 2026، نیشنل آرکائیوز (ترمیمی) بل 2026، پاکستان نیمز اینڈ ایمبلمز (ترمیمی) بل 2026، ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کارپوریشن (ترمیمی) بل 2026، نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (ترمیمی) بل 2026، پیمرا (ترمیمی) بل 2026 اور دانش یونیورسٹی اسلام آباد بل 2026 شامل ہیں۔

صدر مملکت نے اعزاز اسلم ڈار کو بلوچستان کے کوٹے پر فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) کا رکن مقرر کرنے کی بھی منظوری دی ہے۔

مزید پڑھیں:صدر زرداری کا ایرانی رہنما ڈاکٹر علی اردشیر لاریجانی کی شہادت پر گہرا افسوس اور تعزیت

اس کے علاوہ صدر نے نمایاں خدمات کے اعتراف میں پروفیسر سرور محمد خواجہ، راشد ملک اور زین العابدین احسن کو ستارہ امتیاز عطا کرنے کی منظوری دی۔

صدر مملکت نے عیدالفطر اور یومِ پاکستان 2026 کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی کمی کی بھی منظوری دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp