دنیا کی بہترین کرکٹ لیگز کی نئی رینکنگ جاری، پی ایس ایل کس پوزیشن پر؟

جمعرات 19 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ رینکنگ میں دنیا کی بڑی ٹی 20 لیگز کی درجہ بندی سامنے آ گئی ہے جس میں مہنگی ترین لیگ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل ٹرافی جیتنا ہی اہم نہیں، نئے کھلاڑیوں کو موقع فراہم کرنا بھی ضروری ہے، شاہین آفریدی

گلوبل پلیئرز باڈی کے مطابق آئی پی ایل مالی لحاظ سے سب سے بڑی لیگ ہونے کے باوجود مجموعی معیار میں تاحال بہتری کی گنجائش رکھتی ہے۔

رپورٹ میں خاص طور پر کھلاڑیوں کے حقوق اور فلاح و بہبود کے نظام کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا ہے۔

ٹاپ پوزیشن کس کے نام؟

رینکنگ میں انگلینڈ کی دی ہنڈرڈ پہلی پوزیشن پر رہی، جس نے 75.2 پوائنٹس حاصل کیے۔

مزید پڑھیے: پی ایس ایل 11 کا آفیشل گانا کون گائے گا، گلوکاروں کے نام کا اعلان کردیا گیا

دوسرے نمبر پر جنوبی افریقہ کی ایس اے ٹی ٹوئنٹی لیگ رہی، جس کے پوائنٹس 68 رہے۔

آئی پی ایل اور دیگر لیگز کی پوزیشن

62.6 پوائنٹس کے ساتھ آئی پی ایل تیسرے نمبر پر رہی جبکہ آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) معمولی فرق کے ساتھ چوتھے نمبر پر آ گئی۔

پی ایس ایل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 48 پوائنٹس کے ساتھ 5ویں پوزیشن پر موجود ہے جو اسے دنیا کی نمایاں لیگز میں شامل رکھتی ہے۔

دیگر لیگز کی درجہ بندی

میجر لیگ کرکٹ (ایم ایل سی) چھٹے نمبر پر

انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 (آئی ایل ٹی 20) 7ویں پر

کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) 8ویں پر

ابوظہبی ٹی 10 لیگ نویں پر

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) رہی 10ویں نمبر پر

یہ رینکنگ واضح کرتی ہے کہ صرف مالی طاقت ہی کسی لیگ کو بہترین نہیں بناتی بلکہ کھلاڑیوں کے حقوق، سہولیات اور مجموعی ماحول بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 11: ٹکٹوں کی فروخت کب سے شروع ہوگی؟ تاریخ کا اعلان کردیا گیا

پی ایس ایل کی ٹاپ 5 میں موجودگی پاکستان کرکٹ کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے تاہم مزید بہتری کی گنجائش اب بھی موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘