عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عیدالفطر پر اہلخانہ سے ملاقات کا مطالبہ، وزیراعلیٰ کے پی کے کا وزیراعظم کو خط

جمعہ 20 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے وزیراعظم کو ایک خط لکھا ہے جس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو عیدالفطر کے موقع پر اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی اس وقت اڈیالہ جیل میں زیر حراست ہیں اور ان سے ملاقاتوں کا معاملہ پہلے بھی متعدد بار اٹھایا جا چکا ہے۔

مزید پڑھیں:وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب اور کے پی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس

وزیراعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ قیدیوں کو اہل خانہ سے ملاقات کا حق قانونی اور انسانی ہمدردی کے اصولوں کے تحت یقینی بنایا جانا چاہیے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ جیل مینوئل اور عدالتی احکامات کے باوجود بنیادی حقوق کی فراہمی میں رکاوٹ تشویشناک ہے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ قیدیوں کو اہلخانہ سے ملاقات، انسانی سلوک اور مناسب طبی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی قانونی ذمہ داری ہے۔

مزید پڑھیں:کے پی کے لوکل کونسلرز نے احتجاج کیا تو جماعت اسلامی بھرپور ساتھ دےگی، عنایت اللہ

وزیراعلیٰ نے پاکستان پریزن رولز 1978 اور پریزنز ایکٹ 1894 کا حوالہ دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کو ان کے قانونی حقوق فراہم کیے جائیں، اور اس ضمن میں فوری ہدایات جاری کی جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی، اسحاق ڈار کا انکشاف

مشرق و سطیٰ کشیدگی: آج اسلام آباد میں پاکستانی، سعودی، ترکیہ اور مصری وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک ہوگی

لاہور جنرل اسپتال میں کامیاب طبی کارروائی، 3 ماہ کے بچے کے معدے سے لوہے کا واشر نکال لیا گیا

خطے کی صورتحال پر چہار فریقی اجلاس،  مصری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟