عالمی یومِ آب پر اہم پیغام: صدر زرداری نے بھارت کو خبردار کر دیا

اتوار 22 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے ’عالمی یومِ آب‘ کے موقع پر بھارت سے فوری طور پر سندھ طاس معاہدہ کی مکمل بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے یکطرفہ معطلی کو بین الاقوامی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

اپنے پیغام میں صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان بھارت کی جانب سے معاہدے کی یکطرفہ معطلی کی سخت مذمت کرتا ہے۔ ان کے مطابق مشترکہ آبی وسائل کو بطور ہتھیار استعمال کرنا نہایت تشویشناک عمل ہے۔

معاہدے کی معطلی کے خطرناک اثرات

صدر نے کہا کہ بھارت کا یہ اقدام نہ صرف معاہدے کی روح کے خلاف ہے بلکہ اس سے خوراک اور معیشت کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس عمل سے لاکھوں افراد کے روزگار متاثر ہو سکتے ہیں اور بین الاقوامی قوانین کے تحت سرحدی وسائل کے انتظام کے لیے خطرناک مثال قائم ہوگی۔

سندھ طاس معاہدہ کیا ہے؟

 واضح رہے کہ1960 میں ورلڈ بینک کی ثالثی میں ہونے والے اس معاہدے کے تحت دریائے سندھ، جہلم اور چناب پاکستان جبکہ راوی، بیاس اور ستلج بھارت کے حصے میں آئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے پانی کو جنگی ہتھیار بنانے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہیں، صدر اور وزیرِ اعظم

جون 2025 میں مستقل عدالت برائے ثالثی نے واضح کیا تھا کہ بھارت یکطرفہ طور پر معاہدہ معطل نہیں کر سکتا۔

پانی اور صنفی عدم مساوات پر توجہ

صدر زرداری نے کہا کہ اس سال عالمی یومِ آب کا موضوع ’پانی اور صنف‘ ہے، جو اس حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ پانی کی کمی کا بوجھ خواتین اور بچیوں پر زیادہ پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کئی علاقوں میں خواتین اور بچیاں روزانہ گھنٹوں پانی لانے میں صرف کرتی ہیں، جس سے ان کی تعلیم، روزگار اور خاندانی زندگی متاثر ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے سندھ طاس معاہدہ کیا ہے، کیا بھارت پاکستان کا پانی روک سکتا ہے؟

صدر کے مطابق صاف پانی اور صفائی تک رسائی آئینی حق ہے اور حکومت کو اس کی فراہمی کو ترجیح دینا ہوگی۔ اس کے لیے پانی کے وسائل کے بہتر انتظام اور خواتین کی شمولیت ضروری ہے۔

عوامی سطح پر اقدامات کی ضرورت

انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے جیسے اقدامات اپنائیں تاکہ زیرِ زمین پانی کی سطح بہتر ہو سکے۔

صدر زرداری نے کہا کہ بڑھتی آبادی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پانی کے وسائل پر دباؤ بڑھ رہا ہے، اس لیے پانی کے استعمال میں احتیاط ناگزیر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

سپریم کورٹ کے 2 اہم فیصلے: خلع کا حق آئینی قرار، جعلی نکاح نامے سے جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی