پاکستان کی سینئر سیاستدان شیری رحمان کی اکلوتی بیٹی ماروی خورشید ملک 39 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں، جس پر سیاسی، سماجی اور صحافتی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق ماروی ملک کو دماغی ایمبولزم کے باعث تشویشناک حالت میں کراچی کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ وینٹی لیٹر پر تھیں تاہم جانبر نہ ہو سکیں۔
نمازِ جنازہ کا اعلان
مرحومہ کی نمازِ جنازہ بروز پیر 23 مارچ 2026 کو کراچی میں ادا کی جائے گی۔
جنازہ 49 اولڈ کلفٹن سے سہ پہر 3:30 بجے روانہ ہوگا۔
ماروی ملک کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی مختلف حلقوں کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور مرحومہ کے لیے مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعائیں کی جا رہی ہیں۔














