عید کے دوسرے روز بھی اسلام آباد میں سخت سکیورٹی، 3000 سے زائد اہلکار تعینات

اتوار 22 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس نے عیدالفطر کے دوسرے روز بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات برقرار رکھتے ہوئے شہر بھر میں 3000 سے زائد اہلکار تعینات کر دیے، جبکہ اعلیٰ افسران خود فیلڈ میں موجود رہ کر صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔

انسپکٹر جنرل سید علی ناصر رضوی سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں، جبکہ ڈی آئی جی محمد جواد طارق، ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا اور دیگر سینیئر افسران بھی فیلڈ میں موجود ہیں۔

شہر بھر میں سخت سکیورٹی انتظامات

پولیس کے مطابق شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی پکٹس قائم کی گئی ہیں اور مؤثر چیکنگ کا عمل جاری ہے، جبکہ اہم مقامات، تفریحی مقامات اور ناکہ جات پر سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

تمام پٹرولنگ یونٹس کو متحرک کر دیا گیا ہے اور شہر بھر میں مسلسل گشت جاری ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

ون ویلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن

پولیس کی جانب سے ون ویلنگ اور ہلڑ بازی کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ پارکس کو فیملی پارکس قرار دے کر غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

پولیس افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شہریوں اور فیملیز کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور انہیں بہترین سہولیات فراہم کریں۔

پہلے روز کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آیا

ڈی آئی جی محمد جواد طارق کے مطابق عید کے پہلے روز مؤثر سکیورٹی اقدامات کے باعث کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، جبکہ پولیس اہلکار عید کے ایام میں جذبہ خدمت کے تحت اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘