یومِ پاکستان: اسلام آباد میں 31 اور صوبوں میں 21 توپوں کی سلامی

پیر 23 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یومِ پاکستان کے موقع پر ملک بھر میں تقریبات کا آغاز قومی جوش و جذبے اور ملی یکجہتی کے ساتھ ہوا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ تمام صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی، جس سے فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

دن کا آغاز توپوں کی سلامی، وطن سے تجدیدِ عہد اور قومی یکجہتی کے ولولے کے ساتھ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: یومِ پاکستان: مسلح افواج کی قوم کو مبارکباد، عزمِ نو کا اعادہ

مساجد میں نمازِ فجر اور قرآن خوانی کے بعد ملکی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، جبکہ شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے بھی اجتماعات منعقد ہوئے۔

ملک بھر میں اہم سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرایا گیا، جو قومی وقار، خودمختاری اور اتحاد کی علامت ہے۔

یومِ پاکستان کی تقریبات میں عوام نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے حب الوطنی کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: دہشتگردی کے سرپرستوں کا مکمل خاتمہ کریں گے، یوم پاکستان پر صدر زرداری کا پیغام

دوسری جانب برفانی سرحدی علاقوں میں تعینات پاک فوج کے جوانوں نے قوم کے نام اپنے پیغام میں غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا۔

جوانوں کا کہنا تھا کہ سخت موسمی حالات اور برفانی طوفان بھی ان کے حوصلے پست نہیں کر سکتے اور وہ ملک کی سلامتی کے لیے ہمہ وقت چوکس ہیں۔

پاک فوج کے جوانوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا اور ہر قیمت پر ملک کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟