پاکستان، ترکیہ اور مصر کی امریکا ایران جنگ بندی کے لیے کوششیں: رائٹرز

پیر 23 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی حالیہ بات چیت میں پاکستان، ترکی اور مصر نے ثالثی کا کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کا مسعود پزشکیان کو فون: صدر ٹرمپ کا ایران کے پاور پلانٹس پر حملے 5 روز تک مؤخر کرنے کا اعلان

خبر رساں ادارے رائٹرز کے رپورٹر کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ کشیدگی کم کرنے کے لیے کچھ اقدامات کیے جا رہے ہیں اور ایران چاہتا ہے کہ امریکا جو جنگ کا آغاز کرنے والا فریق ہے براہِ راست مذاکرات میں شریک ہو۔

رائٹرز کے مطابق اس کے رپورٹر نے ایک امریکی ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ گفتگو کا مقصد جنگ کا خاتمہ اور باقی مسائل کا حل تھا۔

مزید پڑھیے: صدر ٹرمپ کے امریکا ایران مذاکرات کی خبروں پر تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

پاکستان، ترکی اور مصر کے تعاون سے مذاکرات کے راستے کھل گئے جس سے خطرناک صورتحال کو قابو میں رکھنے میں مدد ملی۔

وائٹ ہاؤس نے مذاکرات کے مواد، شرکا یا مقام کے بارے میں کوئی جواب نہیں دیا۔

دریں اثنا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو اعلان کیا کہ انہوں نے ایرانی بجلی گھروں پر کسی بھی فوجی حملے کو 5 دن کے لیے مؤخر کرنے کے احکامات دیے ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا مسعود پزشکیان کو فون: خطے میں امن کے لیے مذاکرات پر زور

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہا کہ گزشتہ 2 دنوں کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان بہت مثبت اور نتیجہ خیز بات چیت ہوئی ہے جس کا مقصد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کا مکمل خاتمہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا ایران مذاکرات: نائب صدر جے ڈی وینس کو پاکستان یا ترکی بھیجنے کی قیاس آرائیاں

قاسم خان کا جنیوا میں بی این ایم رہنما نسیم بلوچ کے ہمراہ خطاب، پاکستان مخالف حلقوں سے روابط پر سوالات

ایران نے شکست تسلیم نہ کی تو مزید سخت حملے کیے جائیں گے، امریکا کا انتباہ

ڈونلڈ ٹرمپ کے 14 اور 15 مئی کو دورہ چین کا اعلان، صدر شی جن پنگ سے ملاقات طے

ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑی کمپنیوں کے سربراہان کو صدارتی سائنس و ٹیکنالوجی کونسل میں شامل کرلیا

ویڈیو

ٹرمپ کی چیخیں، امریکا لیٹ گیا، اسلام آباد میں اہم بیٹھک، مذاکرات خفیہ کیوں؟

اورکزئی کی رابعہ بصری جو حصول علم کے لیے میلوں پیدل سفر کرتی ہیں

گلگت بلتستان کے شہریوں کا پاکستان کے لیے تن، من، دھن قربان کرنے کا عزم

کالم / تجزیہ

کرکٹ ورلڈ کپ 92‘ فتح کا 34واں سال

کیا عارضی جنگ بندی مستقل ہو سکتی ہے؟

جالب نامہ