نیویارک کے لاگارڈیا ہوائی اڈے پر طیارہ حادثہ: 2 ہلاک، درجنوں زخمی

منگل 24 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاگارڈیا ہوائی اڈے پر ایک افسوسناک حادثے میں ایئر کینیڈا کے مسافر طیارے کے فائر بریگیڈ کی گاڑی سے ٹکرا جانے کے نتیجے میں پائلٹ اور معاون پائلٹ جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں:ایئر انڈیا طیارہ حادثہ ابتدائی تحقیقات: کیا پائلٹ نے طیارے کے انجنوں کو فیول کی فراہمی بند کی؟

حکام کے مطابق یہ حادثہ اتوار کی شب اس وقت پیش آیا جب مونٹریال سے آنے والی پرواز لینڈنگ کے دوران رن وے پر موجود فائر بریگیڈ کی گاڑی سے جا ٹکرائی۔ طیارے میں 72 مسافر اور عملے کے 4 ارکان سوار تھے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق فائر بریگیڈ کی گاڑی ایک اور پرواز میں پیدا ہونے والی خرابی کے باعث رن وے پر موجود تھی۔ ائیر ٹریفک کنٹرول کی آڈیو ریکارڈنگ میں سنا جا سکتا ہے کہ کنٹرولر نے آخری لمحوں میں گاڑی کو رکنے کی ہدایت کی، تاہم تصادم نہ روکا جا سکا۔

حادثے میں طیارے کا اگلا حصہ شدید متاثر ہوا، جس کے باعث پائلٹ اور معاون پائلٹ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ مجموعی طور پر 41 مسافروں اور 2 فائر فائٹرز کو اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے کئی کو بعد ازاں فارغ کر دیا گیا جبکہ بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

امریکی اور کینیڈین حکام نے مشترکہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جس میں خاص طور پر ائیر ٹریفک کنٹرول کے نظام اور رن وے کے انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ بظاہر یہ ایک انسانی غلطی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:کولمبیا میں طیارہ حادثہ، قانون ساز سمیت 15 افراد ہلاک

یہ حادثہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب امریکی ہوابازی کے نظام کو عملے کی کمی اور دیگر انتظامی مسائل کا سامنا ہے، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ اصل وجوہات تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آئیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا اہم سفارتی دورہ پر آج روانہ ہوں گے

آبنائے ہرمز پر امریکی شکنجہ: ایران کی سمندری تجارت بند، خطے میں کشیدگی اور عالمی معیشت متاثر

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی: امریکا اسے کیسے نافذ کر سکتا ہے؟

ایران امریکا مذاکرات کی بحالی کا امکان، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی

اسلام آباد میں کیا دیکھوں اور فارغ وقت کہاں گزاروں؟ امریکی صحافی نے پاکستانیوں سے تجاویز مانگ لیں

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا