شاہی ذرائع کے مطابق برطانوی ولی عہد ولیم خاندان اپنے ناراض بھائی شہزادہ ہیری اور ان کے بچوں آرچی اور لیلی بیٹ کے خلاف ایک انتہائی سخت آپشن اختیار کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لیڈی ڈیانا اپنے چھوٹے بیٹے ہیری کے لیے فکرمند کیوں رہتی تھیں؟
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ولیم نے اس حوالے سے اعلیٰ قانونی ماہرین اور مشیروں سے رابطہ کیا ہے تاکہ اس اقدام کے ممکنہ طریقے اور قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جا سکے۔
یہ مشورے اس بات پر مرکوز ہیں کہ ہیری اور ان کے بچوں کو کس طرح ممکنہ طور پر جانشینی کی قطار سے الگ کیا جا سکتا ہے۔
ایک قریبی ذریعے نے میڈیا کو بتایا کہ شاہ چارلس کے بھائی پرنس اینڈریو (ان پر ایپٹسین فائلز کے حوالے سے الزامات ہیں) کو شاہی حیثیت سے ہٹانے سے متعلق حالیہ بحث نے دیگر شاہی افراد کے خلاف بھی اسی نوعیت کے اقدامات پر غور کی راہ ہموار کر دی ہے۔
مزید پڑھیے: ٹائم کیپسول: لیڈی ڈیانا کا اگلی نسلوں کے لیے دفن کردہ خزانہ وقت سے پہلے سامنے آگیا

ان کا کہنا ہے کہ یہ ایسا معاملہ ہے جس پر سوچنا بھی مشکل ہے اس لیے وہ آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے اعلیٰ ماہرین اور قانونی ماہرین سے مشورے لے رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ولیم کے اپنے والد شاہ چارلس سوم سے بھی اختلافات ہوئے کیوں کہ چارلس اپنے چھوٹے بیٹے ہیری کے ماضی کے اقدامات کو معاف کرنے پر غور کر رہے ہیں۔
قریبی ساتھیوں کا کہنا ہے کہ ولیم اس بات سے تنگ ہیں کہ ان کے مرحوم دادا دادی سمیت خاندان کو کتنا غم اور دباؤ برداشت کرنا پڑا اور یہ کہ ہیری نے بار بار اپنی سخت پوزیشن برقرار رکھی جو سب کچھ انتہائی پریشان کن ہے۔
مزید پڑھیں: اپنی شادی پر بادشاہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے چپکے چپکے آنسو بہانے کا عقدہ کھل گیا
یہ تنازعات شاہی خاندان میں گہرے اختلافات اور جانشینی و خاندانی امور پر جاری کشیدگی کو ظاہر کرتے ہیں۔














