پاکستان میں 5G سروس کا باقاعدہ آغاز، صارفین اس سہولت سے کیسے مستفید ہوسکتے ہیں؟

منگل 24 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں 5جی سروس اب باقاعدہ دستیاب ہے، صارفین اپنے موبائل فونز پر یہ سروس فعال کر کے تیز رفتار انٹرنیٹ استعمال کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی اے نے جاز، یوفون اور زونگ کو 5جی سروس شروع کرنے کی منظوری دیدی

پی ٹی اے کے مطابق 5جی سروس استعمال کرنے کے لیے ضروری ہے کہ موبائل فون اس فیچر کو اسپورٹ کرے اور صارف 5جی کے دائرہ کار میں موجود ہو۔

صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ موبائل فون کی ترتیبات میں جاکر موبائل نیٹ ورک کا آپشن منتخب کریں اور اپنی سم پر 5جی فیچر فعال کریں۔ اگر 5جی کا آپشن نظر نہ آئے تو اس کا مطلب ہے کہ فون میں یہ فیچر موجود نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 5جی اسپیکٹرم نیلامی مکمل: ٹیکنالوجی کا نیا میدان پاکستان کے لیے کون سے مواقع پیدا کر سکتا ہے؟

کنیکٹیویٹی کے مسائل کے حل کے لیے صارفین فون کو ری اسٹارٹ کریں، نیٹ ورک کی ترتیبات تازہ کریں یا اپنے نیٹ ورک فراہم کنندہ سے رابطہ کریں۔

ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے صارفین کو ہدایت دی ہے کہ ڈیجیٹل دنیا میں محتاط رہیں اور اپنی معلومات کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!