سعودی حکومت کا ویزہ ہولڈرز کے لیے خصوصی سہولتوں کا اعلان

بدھ 25 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی حکومت نے موجودہ علاقائی حالات کے پیش نظر ویزہ ہولڈرز کے لیے خصوصی سہولتوں کا اعلان کیا ہے۔

سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق اُن افراد کے معاملات نمٹانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جن کے ویزے (بشمول وزٹ ویزے، عمرہ، ٹرانزٹ اور فائنل ایگزٹ) 25 فروری 2026 کے بعد ختم ہو چکے ہیں اور جو حالات کے باعث ملک سے روانہ نہ ہو سکے۔

مزید پڑھیں: منیٰ میں بہترین انتظامات پر پاکستانی حاجی سعودی حکومت کے معترف

وزارت نے واضح کیا کہ ایسے افراد کے ویزوں میں توسیع میزبان کی درخواست پر 18 اپریل 2026 تک کی جا سکتی ہے، بشرطیکہ مقررہ فیس ادا کی جائے، اور یہ سہولت ابشر پلیٹ فارم کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہے۔

مزید برآں، سعودی حکومت نے ان افراد کو یہ رعایت بھی دی ہے کہ وہ بغیر ویزہ توسیع اور کسی بھی قسم کے جرمانے کے، براہِ راست بین الاقوامی سرحدی راستوں سے ملک چھوڑ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: سعودی حکومت حج انتظامات میں جدت لارہی ہے، وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین

سعودی وزارتِ داخلہ نے مستفید ہونے والوں پر زور دیا ہے کہ وہ مقررہ تاریخ 18 اپریل 2026 سے قبل ملک سے روانگی یقینی بنائیں، بصورت دیگر مروجہ قوانین کے تحت کارروائی کی جا سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب