’میرا خون لے لو‘، لاہور میں ذہنی مریض شادمان سے ایمبولینس چلا کر شاہدرہ اسپتال جا پہنچا

جمعرات 26 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں ایک تشویشناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک ذہنی مریض مبینہ طور پر شادمان کے ایک اسپتال کی ایمبولینس چلا کر شاہدرہ اسپتال پہنچ گیا جس نے انتظامی غفلت پرسنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ صبح تقریباً 5 بجے پیش آیا۔ مریض نے دفتر سے چابیاں لیں اور بلڈ بینک کی ایمبولینس چلا کر شاہدرہ اسپتال پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: گائے کی وہ چیز جو خطرناک مرض کا علاج اور سونے سے زیادہ مہنگی ہے

وہاں پہنچ کر مریض نے عملے سے کہا ’میرا خون لے لیں‘ جس پر عملہ حیران رہ گیا۔ جب اس سے پوچھا گیا کہ وہ وہاں کیسے پہنچا تو اس نے جواب دیا کہ وہ خود گاڑی چلا کر آیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مریض 2022 سے ذہنی اسپتال میں داخل ہے۔ جس سے سیکیورٹی اور انتظامی امور میں کوتاہیوں کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اپارٹمنٹ کی کھڑکی کھلی چھوڑجانے والے شخص نے 3 سال بعد کیا دیکھا؟

واقعے کے بعد 4 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ حکام نے 24 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

ذہنی اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ اگرچہ انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی ہے تاہم ذمہ داری بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی پر عائد ہوتی ہے کیونکہ اس کی ایمبولینسز کو اسپتال کے گیٹ پر نہیں روکا جاتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں