شہرت کی خاطر اغوا کا ڈرامہ، معروف سوشل میڈیا انفلیوئنسر گرفتار

جمعرات 26 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برازیل سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر موننیکی فراگا کو اپنے اغوا کا ڈرامہ رچانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ اقدام مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر شہرت اور فالوورز میں اضافہ حاصل کرنے کے لیے کیا گیا۔

پولیس نے منگل کے روز فراگا کو حراست میں لیا جبکہ یہ واقعہ تقریباً ایک سال قبل پیش آیا تھا جب اس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر دعویٰ کیا تھا کہ اسے اور اس کے شوہر کو مسلح افراد نے اغوا کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف ٹک ٹاکر ٹریفک حادثے میں جاں بحق

اپریل گزشتہ سال جاری کی گئی ایک ویڈیو میں فراگا نے روتے ہوئے بتایا تھا کہ اسے اور اس کے شوہر لوکاس کو برازیل کے شہر ایگاراسو میں ان کے گھر کے باہر سے اغوا کیا گیا۔

 اس کے مطابق تین مسلح افراد نے انہیں جنگل میں لے جا کر کئی گھنٹوں تک یرغمال بنائے رکھا اور 100,000 برازیلین ریئل تاوان طلب کیا جس میں سے کچھ رقم ادا کیے جانے کے بعد انہیں رہا کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں ٹک ٹاکر مبینہ طور پر شوہر کے ہاتھوں قتل

فراگا نے ویڈیو میں دعویٰ کیا تھا کہ اغوا کاروں نے اس کے شوہر کو تشدد کا نشانہ بنایا اور وہ اس کی سوشل میڈیا پر دکھائی گئی قیمتی اشیاء، خصوصاً سونے کی چینز کے پیچھے تھے۔

تاہم بعد ازاں ہونے والی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ یہ مبینہ اغوا دراصل ایک منظم منصوبہ تھا۔ تفتیشی افسر کے مطابق شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ فراگا نہ صرف اس منصوبے سے آگاہ تھی بلکہ اس نے مبینہ ملزمان کے ساتھ پیشگی منصوبہ بندی بھی کی اور واقعے کے بعد ان سے رابطے میں رہی۔

یہ بھی پڑھیں: معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کا قیمتی سونا جعلی نکلا، 10 لاکھ روپے بھی ہار گئے

پولیس کا کہنا ہے کہ اس ڈرامے میں کم از کم تین افراد ملوث تھے۔ ایک ملزم پہلے ہی کسی اور مقدمے میں جیل میں ہے، دوسرا ہلاک ہو چکا ہے جبکہ تیسرے مشتبہ شخص کے گھر کی تلاشی لی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق فراگا کا شوہر جسے واقعے کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اس منصوبے سے مکمل طور پر بے خبر تھا اور وہ اسے ایک حقیقی اغوا ہی سمجھتا رہا۔ اس نے مسلسل اپنی لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف ٹک ٹاکر پیاری مریم زچگی کے دوران انتقال کر گئیں

دوسری جانب، موننیکی فراگا نے اپنے خلاف عائد الزامات کی تردید کی ہے اور وہ پولیس حراست سے رہائی کے لیے قانونی کوششیں کر رہی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اسے اپنے کم عمر بچوں کی دیکھ بھال کرنی ہے۔

حکام کے مطابق مقدمے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور آئندہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟