نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے نیویارک میں کولمبیا کی وزیر خارجہ روزا یولانڈا ویلاوِسینسیو سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک نے تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں عالمی اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 today held a meeting with Ms. Rosa Yolanda Villavicencio @ryvillavicencio, Foreign Minister of the Republic of Colombia, in New York.
The two leaders discussed ways to further enhance cooperation in… pic.twitter.com/zUuupm6THw
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) May 27, 2026
دفتر خارجہ کے مطابق نیویارک میں ہونے والی اس ملاقات میں پاکستان اور کولمبیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، دفاع، ثقافت اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون بڑھانے کے مختلف امکانات پر بات چیت کی۔
چونکہ پاکستان اور کولمبیا دونوں اس وقت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن ہیں، اس لیے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے عالمی و علاقائی معاملات پر کولمبیا کے اصولی مؤقف کو سراہا اور اقوام متحدہ سمیت دیگر بین الاقوامی فورمز پر تعاون مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی سفارتکاری رنگ لے آئی، اسحاق ڈار نے اہم پیشرفت کی تصدیق کر دی
ملاقات کے دوران فلسطین کی صورتحال سمیت مختلف علاقائی اور عالمی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ دونوں فریقین نے اختلافات کے حل کے لیے مذاکرات، سفارت کاری اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری کی حمایت کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور کولمبیا کے درمیان اعلیٰ سطحی روابط کو باقاعدگی سے جاری رکھا جائے گا تاکہ ادارہ جاتی تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے۔














