ایران نے جلد سنجیدگی نہ دکھائی تو واپسی ممکن نہیں ہوگی، صدر ٹرمپ کی پھر دھمکی

جمعرات 26 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری مذاکرات پر سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی مذاکرات کاروں کا رویہ غیر معمولی اور عجیب ہے، ایران نے جلد سنجیدگی نہ دکھائی تو واپسی ممکن نہیں ہوگی۔

ٹرتھ سوشل پر اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران فوجی طور پر شدید نقصان اٹھا چکا ہے اور اس کے پاس دوبارہ طاقت حاصل کرنے کا کوئی حقیقی موقع نہیں، اس لیے اسے سنجیدگی کے ساتھ مذاکرات کی طرف آنا چاہیے۔

 انہوں نے کہا کہ ایران عوامی سطح پر یہ تاثر دے رہا ہے کہ وہ صرف امریکی تجویز کا جائزہ لے رہا ہے، حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے جلد سنجیدگی نہ دکھائی تو صورتحال ایک ایسے مرحلے میں داخل ہوسکتی ہے جہاں واپسی ممکن نہیں ہوگی اور نتائج انتہائی سخت ہوسکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp