سپریم کورٹ نے انصاف تک رسائی بہتر بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کے حامل جدید اقدامات شروع کردیے

جمعرات 26 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ آف پاکستان نے انصاف تک رسائی کو مؤثر، قابل اعتماد اور بلا تعطل بنانے کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی سماعتیں اور جدید کیس مینجمنٹ کے اقدامات شروع کردیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عدالتی اصلاحات کے سلسلے میں اہم سنگ میل، نیشنل جوڈیشل اینالیٹکس ڈیش بورڈ کا باضابطہ اجرا

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مختلف شہروں کے وکلا اور سائلین کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونے کی سہولت دی جارہی ہے، جس سے دور دراز علاقوں کے سائلین کے سفر اور اخراجات میں کمی آئے گی، 24 مارچ کو ہونے والی سماعت میں کوئٹہ، حیدرآباد اور کراچی سے وکلا ویڈیو لنک پر پیش ہوئے۔

یہ اقدام لا اینڈ جسٹس کمیشن کے اصلاحاتی فریم ورک کا حصہ ہے، جس میں ہائیکورٹ کی رجسٹریوں میں سپریم کورٹ برانچ نہ ہونے کی صورت میں ٹیکنالوجی کے ذریعے رابطہ بڑھایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا سال نو کے دوران عدالتی اصلاحات کا اعلان

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی کفایت شعاری اور توانائی بچت کی پالیسی کے تحت کیس مینجمنٹ میں بہتری لائی گئی ہے، اور ہفتہ وار کام کے دن 5 سے کم کر کے 4 کردیے گئے ہیں۔ کیسز کی شیڈولنگ اس طرح کی گئی ہے کہ سائلین کو بروقت سماعت مل سکے۔

سپریم کورٹ کے مطابق ڈیجیٹل سہولیات اور بہتر شیڈولنگ کے امتزاج سے عدالتی نظام پر عوامی اعتماد میں اضافہ ہوگا اور انصاف تک رسائی مزید آسان اور مؤثر بنائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹیکس اصلاحات میں شفافیت کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ یقینی بنایا جائے، وزیر اعظم شہباز شریف

’آخر مزید کتنے بچوں کی جانیں جائیں گی؟‘، پمز میں 14 نومولود بچوں کی ہلاکت پر شوبز شخصیات پھٹ پڑیں

یورپ کے معمر ترین حکمران شاہ ہارالڈ پنجم انتقال کرگئے، نیا بادشاہ کون ہوگا؟

’روز 1300 بچے مر رہے ہیں، اگلے بچے کو مرنے سے بچائیں‘، وزیر صحت کا قومی اسمبلی میں جذباتی خطاب

کیرولین لیویٹ کا وائٹ ہاؤس میں آخری دن بچوں کے نام، بریفنگ روم میں جذباتی لمحات

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ