حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا

ہفتہ 28 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات ظاہر ہونے لگے ہیں، جس کے پیشِ نظر مٹی کے تیل کی قیمت میں مزید 4 روپے 66 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔

حکام کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 433 روپے 40 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے اور یہ اضافہ فوری طور پر نافذ العمل قرار دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی مٹی کے تیل کی قیمت میں 70 روپے 73 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 321 روپے 17 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 335 روپے 86 پیسے ہے۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حکومت پیٹرول پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو فی لیٹر 95 روپے 59 پیسے پی ڈی سی ادا کرے گی، جبکہ ڈیزل کے لیے یہ رقم 203 روپے 88 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہاکی ورلڈ کپ: 4 مرتبہ کا عالمی چیمپیئن پاکستان جنوبی افریقہ کو ہرا کر 11ویں پوزیشن لینے میں کامیاب

’آج اقتدار نہیں بلکہ ذمہ داری منتقل ہونے جارہی ہے‘، فیصل ممتاز راٹھور کا بطور وزیراعظم آزاد کشمیر آخری خطاب

دنیا کے کم عمر ترین بادشاہ اویو انتقال کرگئے

بھارت جان لے، پانی ہماری ریڈ لائن ہے، 25 کروڑ پاکستانیوں کی آبی بقا پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، اسحاق ڈار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، پیٹرول 58پیسے، ڈیزل 17پیسے سستا

ویڈیو

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، مظاہرین پر ایف آئی آر کا تذکرہ

سانحہ پمز، ملزمان سامنے آئے نہ کوئی گرفتاری ہوسکی، سسٹم ٹھیک ہوگا؟ عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو

آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟ کیریئر پر ایک نظر

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ