طالبات کے لیے سیلف ڈیفنس ورکشاپس کا آغاز

اتوار 29 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور نے پاکستان مارشل آرٹس ایسوسی ایشن کے تعاون سے لاہور ڈویژن کی طالبات کے لیے بڑے پیمانے پر سیلف ڈیفنس ٹریننگ پروگرام شروع کر دیا ہے، جس کا مقصد نچلی سطح پر کھیلوں کے فروغ کے ساتھ نوجوانوں خصوصاً لڑکیوں کو بااختیار بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی طالبات کیسے آکسفورڈ یونیورسٹی کی فلی فنڈڈ اسکالرشپ حاصل کرسکتی ہیں؟

لاہور، شیخوپورہ اور قصور میں جاری ورکشاپس کے دوران اب تک 30 اسکولوں کی 2500 سے زائد طالبات کو تربیت فراہم کی جاچکی ہے۔ پروگرام کے تحت مارشل آرٹس کو باقاعدہ کھیل کے طور پر استعمال کرتے ہوئے طالبات کی جسمانی فٹنس، چستی اور ذہنی استقامت کو بہتر بنانے کے ساتھ انہیں خود حفاظتی کے عملی گر بھی سکھائے جارہے ہیں۔

ٹریننگ سیشنز پاکستان مارشل آرٹس ایسوسی ایشن کے صدر اور چیف ٹرینر انور محی الدین کی سربراہی میں ماہر کوچز کی نگرانی میں منعقد ہو رہے ہیں، جہاں جدید مارشل آرٹس تکنیک، نظم و ضبط اور دفاعی مہارتوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر احسن وحید راٹھور نے کہا کہ یہ اقدام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اس وژن کی عکاسی کرتا ہے جس کے تحت پنجاب کی ہر لڑکی کو خود حفاظتی کی تربیت فراہم کرنا مقصود ہے۔ ان کے مطابق یہ پروگرام محفوظ اور مضبوط معاشرے کی تشکیل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں میڈیکل ایجوکیشن کے مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل

ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ پروفیسر ڈاکٹر سدرہ سلیم نے کہا کہ سیلف ڈیفنس کی تعلیم نوجوان نسل کی ہمہ جہت نشوونما کے لیے ناگزیر ہے تاکہ وہ اعتماد اور خودمختاری کے ساتھ زندگی میں آگے بڑھ سکیں۔

چیف ٹرینر انور محی الدین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مارشل آرٹس صرف کھیل نہیں بلکہ ندگی بچانے کی ایک اہم مہارت ہے، اور مثبت عوامی ردعمل کے بعد اس پروگرام کا دائرہ کار ملک بھر تک وسیع کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

تعلیمی اداروں اور سماجی حلقوں نے اس اقدام کو خواتین کے تحفظ اور خودمختاری کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے اسے سراہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی: لی مارکیٹ میں کھدائی کے دوران 2 مجسمے برآمد، ماہرین نے تحقیق شروع کر دی

خیبر پختونخوا میں 27 جولائی تک بارشوں اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

سوشل میڈیا نے تخلیقی صلاحیتوں کو محدود کر دیا، لوگ صرف ٹرینڈز کے پیچھے بھاگ رہے ہیں، جاوید اختر

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

گوگل جیمنی کی اے آئی تصاویر سے نمایاں واٹر مارک ہٹانے کی سہولت متعارف کرا سکتا ہے

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب