لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی اور سکندر رضا کی پی سی بی سیکیورٹی پروٹوکول کی خلاف ورزی

اتوار 29 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

 پی ایس ایل 11 کے دوران لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی اور غیر ملکی کھلاڑی سکندر رضا نے پی سی بی سیکیورٹی سٹاف کی ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنے 4 مہمانوں کو رات کے اوقات میں کمرہ 865 میں لے گئے۔

ذرائع کے مطابق یہ مہمان رات 1 بجکر 25 منٹ تک اس کمرے میں رہے، جس پر ڈی آئی جے آپریشنز لاہور فیصل کامران نے پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر کو خط لکھ کر سیکیورٹی پروٹوکول اور کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر نوٹس لینے کا کہا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ رات نجی ہوٹل میں قیام پذیر لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے پی سی بی کے سخت سیکیورٹی پروٹوکول کو توڑا اور کچھ مہمانوں کو اپنے کمرے میں زبردستی بلایا۔ یہ 4 مہمان  شاہزیب مجاہد، عدیل ندیم، عثمان احمد دار اور بلال احمد تھے۔

پی سی بی کی کارروائی

ڈی آئی جے آپریشنز لاہور فیصل کامران نے پی ایس ایل سی ای او سلمان نصیر کو خط لکھا جس میں کہا گیا کہ اس واقعے کو سنجیدگی سے دیکھا جائے اور سیکیورٹی پروٹوکول اور کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش کے خلاف کونسے 3 کھلاڑی ڈیبیو کررہے ہیں؟ کپتان شاہین آفریدی نے اعلان کردیا

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ پی ایس ایل کے شرکا کی حفاظت اور نظام کی ساکھ کے لیے سنگین خطرہ ہے، اور اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ مستقبل میں ایسی خلاف ورزیوں سے بچنے کے لیے سختی سے سیکیورٹی پروٹوکول پر عمل کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp