وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ملاقات کو خوشگوار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قریبی تعلقات اور باہمی تعاون خطے میں امن و استحکام کے لیے نہایت اہم ہیں۔
مزید پڑھیں: سعودی وزیر خارجہ کی وزیر اعظم سے ملاقات، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے سعودی قیادت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، جن میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کے لیے احترام اور برادرانہ جذبات شامل ہیں۔
It was a pleasure to receive His Highness Prince Faisal bin Farhan this evening.
I conveyed my respectful regards to His Majesty King Salman bin Abdulaziz Al Saud and warm greetings to my brother His Royal Highness Mohammed bin Salman, the Crown Prince.
I reaffirmed Pakistan’s…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) March 29, 2026
وزیراعظم نے مشکل حالات میں سعودی عرب کے تحمل اور ذمہ دارانہ کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان مملکت کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔ انہوں نے امتِ مسلمہ میں سعودی عرب کے قائدانہ کردار کو تسلیم کرتے ہوئے اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد کی اہمیت پر زور دیا۔
مزید پڑھیں: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی اسلام آباد میں مصروفیات، اسحاق ڈار سے اہم ملاقات
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے قریبی رابطہ اور تعاون جاری رکھا جائے گا۔














