شاہین آفریدی نے کوئی خلاف ورزی نہیں کی، ذمہ داری مجھ پر ہے، سکندر رضا

پیر 30 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر سکندر رضا نے سیکیورٹی ہدایات کی مبینہ خلاف ورزی کے معاملے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاہین آفریدی نے کوئی من مانی نہیں کی بلکہ وہ ان کی درخواست پر ساتھ گئے تھے۔

مزید پڑھیں: لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی اور سکندر رضا کی پی سی بی سیکیورٹی پروٹوکول کی خلاف ورزی

میڈیا سے گفتگو میں سکندر رضا کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود شاہین آفریدی سے کہا تھا کہ ان کی فیملی آئی ہوئی ہے، جس پر وہ ان سے ملنے گئے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ اگر اس دوران سیکیورٹی پروٹوکول کی خلاف ورزی ہوئی تو اس کی مکمل ذمہ داری ان پر عائد ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 4 برس میں ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، اور اگر سیکیورٹی انتظامات میں کوئی تبدیلی ہوئی ہے تو انہیں اس کا علم نہیں تھا۔

سکندر رضا نے واضح کیا کہ اس معاملے کا ذمہ دار وہ خود ہیں اور کسی اور کو موردِ الزام نہ ٹھہرایا جائے۔

واضح رہے کہ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب اطلاعات سامنے آئیں کہ شاہین آفریدی نے سیکیورٹی ہدایات کے باوجود پہلے حفاظتی حصار سے باہر جا کر دوستوں سے ملاقات کی اور بعد ازاں انہیں کچھ دیر کے لیے ہوٹل کے کمرے میں بھی رکھا، جس پر اب سکندر رضا نے اپنی وضاحت پیش کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:شاہین آفریدی کا لاہور قلندرز کے اعزاز میں گرینڈ افطار ڈنر، ویڈیو وائرل

سکندر رضا زمبابوے سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد کرکٹر ہیں، جو اپنی جارحانہ بیٹنگ اور اسپن بولنگ (آل راؤنڈر) کی وجہ سے مشہور ہیں۔

24 اپریل 1986 کو سیالکوٹ میں پیدا ہونے والے سکندر رضا نے زمبابوے کی نمائندگی کرتے ہوئے بین الاقوامی کرکٹ میں کئی ریکارڈز قائم کیے ہیں اور وہ دنیا بھر کی لیگز میں بھی ایک اہم کھلاڑی سمجھے جاتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp