اسلام آباد: ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر معروف تاجر قتل

پیر 30 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں بظاہر ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے معروف کاروباری شخصیت عامر اعوان جاں بحق ہو گئے۔ وہ ٹویوٹا اسلام آباد موٹرز کے مالک تھے اور کاروباری برادری میں اچھی شہرت رکھتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  اسلام آباد نہ بارش سے محفوظ نہ ڈکیتوں سے، اس شہر کو کس کی نظر لگ گئی؟

پولیس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز آرچرڈ اسکیم میں ان کے فارم ہاؤس پر پیش آیا جہاں مسلح ملزمان ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے۔

دوران واردات مزاحمت پر ڈاکوؤں نے عامر اعوان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں انہیں 2 گولیاں لگیں اور وہ شدید زخمی ہو گئے۔

زخمی حالت میں انہیں اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جاں بر نہ ہو سکے۔

ڈاکو عامر اعوان کا موبائل فون اور ان کے گارڈز کا اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں ڈاکو فارم ہاؤس کے لان سے گزرتے (اور اندر کی جانب جاتے) دکھائی دیے۔ ڈاکوؤں کے چہرے نقاب کے ذریعے مکمل چھپے ہوئے تھے۔

ایف آئی آر، بیوہ کا بیان

واقعے کی ایف آئی آر تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 397 کے تحت مقتول کی اہلیہ عائشہ اعوان کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے: اسلام آباد، بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے ساتھیوں کی پولیس ٹیم پر فائرنگ

ایف آئی آر کے مطابق عائشہ اعوان رات تقریباً 2 بج کر 45 منٹ پر شور کی آواز سے بیدار ہوئیں اور انہوں نے دیکھا کہ ان کے شوہر 3 مسلح افراد کے ساتھ ہاتھا پائی میں مصروف ہیں جبکہ 2 دیگر افراد بیڈ روم کی کھڑکی کے باہر کھڑے تھے۔ اس وقت ان کے دونوں بیٹے اپنے اپنے کمروں میں سو رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے شور مچانا شروع کیا جس پر مسلح افراد نے جان سے مارنے کی نیت سے فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ان کے شوہر کے پیٹ میں گولی لگی اور وہ زمین پر گر گئے۔

عائشہ اعوان کے مطابق شور سن کر ان کے بیٹے کمرے میں آ گئے جس پر حملہ آور کھڑکی کے راستے فرار ہو گئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گھر کے 2 سیکیورٹی گارڈز نے بتایا کہ ملزمان ان کے موبائل فون اور نقدی بھی چھین کر لے گئے جبکہ ایک اور گارڈ کو کمرے میں بند کر دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: چند گھنٹوں میں اسلام آباد کے معروف مراکز میں 2 افراد قتل

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنوں میں قاری راشد کے قتل کا الزام پولیس امن کمیٹی پر، لواحقین کا تحقیقات اور کارروائی کا مطالبہ

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

عاطف اسلم کا 18 سال بعد نیا البم ’صبح آئے نہ‘ ریلیز، کراچی میں اسپاٹیفائی کے زیراہتمام جشن

جماعت اسلامی گرینڈ اپوزیشن اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی، حافظ نعیم الرحمان کا صاف انکار

جنگ کے دوران الیکشن ملک کو دو لخت کر سکتے ہیں، یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کی وارننگ

ویڈیو

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟