انیل کپور پھر نانا بن گئے، سونم کپور کے ہاں بیٹے کی پیدائش

پیر 30 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار انیل کپور کے گھر ایک بار پھر خوشیوں نے دستک دی ہے کیونکہ ان کی بیٹی سونم کپور کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جھانوی کپور نے اسٹیج پر ’چاچو‘ انیل کپور کی نقل اتار کر محفل لوٹ لی

سونم کپور اور ان کے شوہر آنند آہوجا نے اتوار 29 مارچ کو اپنے دوسرے بچے کی آمد کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ اس خوشی کے موقع پر انیل کپور نے بھی سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کیا۔

انیل کپور نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’اور یوں میرا دل پہلے سے بھی بڑا ہو گیا ہے۔ میرے ننھے مہمان، دنیا میں خوش آمدید، تم پہلے ہی بے حد پیارے ہو‘. انہوں نے اپنے بڑے نواسے وایو کپور آہوجا کے لیے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ’وایو اب تم بڑے بھائی بن گئے ہو اور مجھے یقین ہے کہ تم بہترین ثابت ہوگے‘۔

مزید پڑھیے: سونم کپور کنگ چارلس کی تقریب تاج پوشی میں مدعو، سوشل میڈیا پر ٹرولنگ

انہوں نے اپنی بیٹی اور داماد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’نانا کا دل خوشی سے بھر گیا ہے۔ آخر میں انہوں نے اپنے ننھے نواسے کو محبت بھری زندگی کی دعا دی۔

واضح رہے کہ سونم کپور، جو 9 جون 1985 کو پیدا ہوئیں، بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ رہ چکی ہیں اور انیل کپور اور سنیتا بھونانی کی بیٹی ہیں۔

مزید پڑھیں: ’پاکستان آنے کے لیے ترس رہا ہوں‘، انیل کپور کی ویڈیو دوبارہ وائرل

سونم کپور نے 8 مئی 2018 کو ممبئی میں روایتی سکھ تقریب کے تحت آنند آہوجا سے شادی کی تھی۔ اس جوڑے کے ہاں پہلا بیٹا وایو کپور آہوجا سنہ 2022 میں پیدا ہوا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی: امریکا اسے کیسے نافذ کر سکتا ہے؟

ایران امریکا مذاکرات کی بحالی کا امکان، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی

اسلام آباد میں کیا دیکھوں اور فارغ وقت کہاں گزاروں؟ امریکی صحافی نے پاکستانیوں سے تجاویز مانگ لیں

مالی سال 2026 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کی توقع، آئی ایم ایف

حد سے زیادہ دعوے، کمزور نتائج: نیتن یاہو کو جنگ بندی پر شدید ردِعمل کا سامنا

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا کرسکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا