قومی کرکٹ ٹیم کے تیز رفتار بولر نسیم شاہ نے سوشل میڈیا پر متنازع ٹوئٹ کے معاملے پر معافی مانگ لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کے خلاف ٹوئٹ، قومی کرکٹر نسیم شاہ پر 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں نسیم شاہ نے کہا کہ متنازع پوسٹ ان کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے شیئر کی گئی تھی اور وہ ان کے ذاتی خیالات کی عکاسی نہیں کرتی۔
قومی کھلاڑی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے غلط استعمال پر معافی مانگتے ہیں۔ تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اپنے پلیٹ فارم کی مکمل ذمہ داری قبول کرتے ہیں اور آئندہ ایسے واقعات سے بچنے کے لیے ضروری اقدامات اور تبدیلیاں کر دی گئی ہیں۔
نسیم شاہ نے مزید کہا کہ وہ اس پوسٹ سے متاثر ہونے والے تمام افراد سے معذرت خواہ ہیں۔
مزید پڑھیے: نسیم شاہ کی مریم نواز کے خلاف ٹوئٹ، علی ترین کرکٹر کے حق میں بول پڑے
یاد رہے کہ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے نسیم شاہ پر 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق یہ اقدام سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کے باعث کیا گیا۔ بورڈ نے 27 مارچ 2026 کو نسیم شاہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا جس میں وضاحت طلب کی گئی تھی۔
A recent post from my account was made by my management team and does not reflect my views.
I take full responsibility for my platform and have implemented the necessary changes to ensure this does not happen again.
I sincerely apologise to everyone affected by this misuse of…
— Naseem Shah (@iNaseemShah) March 30, 2026
نسیم شاہ کے جواب کا جائزہ لینے کے بعد 30 مارچ کو 3 رکنی ڈسپلنری کمیٹی نے کیس کی سماعت کی۔ کمیٹی نے فیصلہ دیا کہ غیر مشروط معافی کے باوجود نسیم شاہ کنٹریکٹ کی متعدد شقوں کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے جس پر انہیں 2 کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا۔
پی سی بی کے مطابق نسیم شاہ نے اپنے سوشل میڈیا ایڈوائزر کو برطرف کر دیا ہے جبکہ بورڈ نے بھی اس ایڈوائزر کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ آئندہ کسی بھی پی سی بی سے منسلک کھلاڑی کے ساتھ کام نہ کر سکے۔
مزید پڑھیں: نسیم شاہ کی مریم نواز کیخلاف ٹوئٹ: فیاض چوہان نے کرکٹر کی تعریف پر فواد چوہدری پر تنقید کے تیر برسا دیے
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز قذافی اسٹیڈیم آئیں۔ اس موقع پر نسیم شاہ کے ایکس اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ کی گئی تھی جس میں لکھا گیا کہ ’انہیں ملکہ کی طرح کیوں پروٹوکول دیا جارہا ہے‘؟ تاہم بعد ازاں ٹوئٹ ڈیلیٹ کرکے کہا گیا کہ نسیم شاہ کا ایکس اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تھا۔














