بھارتی حکومت کا ہوائی جہازوں کے ایندھن میں مکمل اضافہ روکنے کا فیصلہ، ایئرلائنز کو جزوی ریلیف

بدھ 1 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی توانائی بحران اور مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث ایندھن کی قیمتوں میں شدید اضافے کے خدشے کے پیش نظر بھارتی حکومت نے ملکی ایئرلائنز کو مکمل مالی دباؤ سے بچانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سرکاری آئل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن نے بدھ کی صبح دہلی میں ایوی ایشن ٹربائن فیول کی قیمت بڑھا کر 2.07 لاکھ روپے فی کلو لیٹر کر دی تھی، تاہم چند گھنٹوں بعد یہ قیمت کم کر کے 1.04 لاکھ روپے فی کلو لیٹر کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: بھارتی حکومت نے 2 نئی ایئرلائنز کو سروسز فراہم کرنے کے لیے این او سی جاری کردیے

میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم اپریل 2026 سے بھارت کی مقامی مارکیٹ میں ایندھن کی قیمتوں میں 100 فیصد سے زائد اضافے کا خدشہ تھا، جس کے باعث ایئر ٹکٹس کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ ہو سکتا تھا۔ اس صورتحال سے بچنے کے لیے حکومت نے جزوی اضافہ نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نئی پالیسی کے تحت پبلک سیکٹر آئل مارکیٹنگ کمپنیاں بھارتی وزارتِ شہری ہوا بازی کے ساتھ مشاورت کے بعد اب صرف محدود اور مرحلہ وار اضافہ نافذ کریں گی۔ مقامی ایئرلائنز پر تقریباً 25 فیصد یا 15 ہزار روپے فی کلو لیٹر کے قریب اضافہ لاگو ہوگا، جبکہ عالمی سطح پر مکمل قیمتیں نافذ نہیں کی جائیں گی۔

تاہم بین الاقوامی پروازیں چلانے والی ایئرلائنز کو عالمی مارکیٹ کے مطابق مکمل قیمتیں ادا کرنا ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیے: بھارتی ایئر لائنز کی پرواز کے دوران مسافر کی ایمرجنسی دروازہ کھولنے کی کوشش، ’بھوت کے قبضے‘ کا دعویٰ

بھارتی وزیرِ شہری ہوا بازی رام موہن نائیڈو نے کہا کہ یہ فیصلہ مسافروں کو اچانک کرائے کے اضافے سے بچانے اور ایوی ایشن سیکٹر کے استحکام کے لیے کیا گیا ہے۔

عالمی سطح پر توانائی کی سپلائی میں خلل اور آبنائے ہرمز کی بندش نے صورتحال مزید سنگین بنا دی ہے، جس کے باعث کئی ممالک میں ایئرلائنز کو آپریشنل مشکلات کا سامنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں