بھارتی حکومت نے 2 نئی ایئرلائنز کو سروسز فراہم کرنے کے لیے این او سی جاری کردیے

بدھ 24 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی حکومت نے 2 نئی ایئرلائنز کو سروسز فراہم کرنے کے لیے ابتدائی منظوری دے دی، اور این او سی جاری کردیے گئے ہیں۔

یہ اقدام حالیہ ہفتوں میں ملکی فضائی کمپنی انڈیگو کی جانب سے بڑی تعداد میں پروازوں کی منسوخی کے بعد سامنے آیا ہے، جس سے بھارت کے تیزی سے پھیلتے ہوا بازی کے شعبے پر سوال اٹھے۔

مزید پڑھیں: بھارت: 6 روزہ فضائی بحران کے بعد انڈیگو نے 610 کروڑ کے ریفنڈ واپس کردیے، پروازیں بتدریج بحال

بھارتی وزارتِ شہری ہوا بازی نے علاقائی ایئرلائن الہند ایئر اور نئی کمپنی فلائی ایکسپریس کو این او سی جاری کردیے ہیں۔

وزیرِ شہری ہوا بازی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اس پیشرفت کی تصدیق کی۔ ’این او سی ملنے کے بعد دونوں ایئرلائنز اب پروازیں شروع کرنے کے لیے دیگر ریگولیٹری مراحل مکمل کر سکیں گی۔‘

وزیر حکومت کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران انہوں نے ان نئی ایئرلائنز کی ٹیموں سے ملاقات کی جو بھارتی فضائی حدود میں آپریشنز شروع کرنے کی خواہشمند ہیں، جن میں شنکھ ایئر، الہند ایئر اور فلائی ایکسپریس شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شنکھ ایئر کو پہلے ہی وزارت سے این او سی مل چکا تھا جبکہ الہند ایئر اور فلائی ایکسپریس کو رواں ہفتے منظوری دی گئی ہے۔

یہ پیش رفت اس بحران کے بعد سامنے آئی ہے جب رواں ماہ کے آغاز میں انڈیگو نے عملے کی منصوبہ بندی سے متعلق مسائل اور فلائٹ ڈیوٹی ٹائم لیمیٹیشن کے نئے قوانین کے باعث قریباً 4500 پروازیں منسوخ کردی تھیں۔

ان منسوخیوں کے نتیجے میں ہزاروں مسافر مختلف ہوائی اڈوں پر پھنس گئے تھے، جس کے بعد اندرونِ ملک فضائی شعبے میں مسابقت بڑھانے کے مطالبات زور پکڑ گئے۔

صنعتی اعداد و شمار کے مطابق انڈیگو بھارت کی اندرونِ ملک فضائی مارکیٹ کا قریباً 65 فیصد حصہ رکھتی ہے جبکہ ایئر انڈیا گروپ کا حصہ لگ بھگ 27 فیصد ہے، جبکہ باقی حصہ چھوٹی ایئرلائنز کے پاس ہے، جو شعبے میں زیادہ ارتکاز کی نشاندہی کرتا ہے۔

دسمبر میں پیش آنے والے اس بحران کے بعد انڈیگو نے بتایا کہ اس نے اپنا فلائٹ نیٹ ورک بحال کردیا ہے اور ایک ہزار سے زیادہ پروازیں دوبارہ شروع کردی گئی ہیں۔

وزارتِ ہوا بازی نے 6 دسمبر کو انڈیگو کو مسافروں کے زیر التوا ریفنڈز کلیئر کرنے کی ہدایت دی تھی، جس کے بعد ایئرلائن نے معذرت کرتے ہوئے صارفین کے اعتماد کی بحالی کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیرِ شہری ہوا بازی نے کہاکہ حکومت دنیا کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی فضائی مارکیٹ میں مزید مسافروں کو بہتر انتخاب اور مضبوط نظام فراہم کرنے کے لیے نئی ایئرلائنز کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔

الہند ایئر، جسے کیرالہ میں قائم الہند گروپ پروموٹ کررہا ہے، اپنی ویب سائٹ کے مطابق ٹربو پروپ طیارے آپریٹ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور ابتدائی طور پر جنوبی بھارت پر توجہ دے گی۔ ایئرلائن اس وقت ایئر آپریٹر سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے عمل میں ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی ائیرلائن انڈیگو میں مسافر کو دیے گئے سینڈوچ سے زندہ کیڑا برآمد

فلائی ایکسپریس نے تاحال اپنے آپریشنز کی تفصیلات جاری نہیں کیں، تاہم اس کی ویب سائٹ کے مطابق وہ جلد سروس شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اتر پردیش میں قائم شنکھ ایئر جسے پہلے ہی این او سی مل چکا ہے، سے توقع ہے کہ وہ 2026 میں آپریشنز کا آغاز کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں