اسلام آباد میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: ایاز صادق کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، قومی یکجہتی اور پارلیمانی کردار پر زور
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں انتخابات سمیت ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان خاص طور پر آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے انتخابات پر مشاورت کی گئی، جبکہ 28ویں آئینی ترمیم اور موجودہ ملکی حالات میں سیاسی قیادت کے باہمی تعاون کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔
اس موقعے پر بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ راجہ پرویز اشرف، نیر بخاری اور چوہدری یاسین بھی موجود تھے جبکہ جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔
مزید پڑھیے: عیدالفطر پر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے کارکنوں کو عبدالخیل آنے سے روک دیا گیا
ملاقات میں باہمی سیاسی تعاون اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی گفتگو کی گئی۔












