ایاز صادق کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، قومی یکجہتی اور پارلیمانی کردار پر زور

منگل 31 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ میں موجود تمام جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ قومی یکجہتی کے قیام کے لیے اپنا فعال کردارادا کریں۔

مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ان سے اہم اور تفصیلی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملک اور خطے کی مجموعی صورتحال سمیت پارلیمنٹ کے مؤثر کردار کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: موجودہ صورتحال میں پاکستان کے پاس ثالثی کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، مولانا فضل الرحمان

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے قومی یکجہتی، جمہوری استحکام اور سیاسی ہم آہنگی کے فروغ پر زور دیتے ہوئے اس امر پر اتفاق کیا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی قیادت کے درمیان مشاورت اور باہمی تعاون ناگزیر ہے۔

اس موقع پر سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ قومی مفاد میں مشترکہ حکمت عملی اپنانا اور سیاسی روابط کو مزید مؤثر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے پارلیمنٹ میں موجود تمام جماعتوں پر زور دیا کہ وہ قومی یکجہتی کے قیام کے لیے اپنا فعال کردار ادا کریں۔

انہوں نے خطے کی کشیدہ صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں پاکستان اپنا فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ایاز صادق کا اپوزیشن کو پیغام

دوسری جانب مولانا فضل الرحمان نے اسپیکر قومی اسمبلی کے پارلیمانی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں پارلیمنٹ کا کردار کلیدی اہمیت اختیار کرچکا ہے۔

انہوں نے اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی میں پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے زور دیا کہ خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں اہم فیصلوں کے لیے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘